ایران اور مراکش دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر متفق
ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے مراکشی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
ایران اور شمال افریقی ملک مراکش طویل سرد جنگ کے بعد دو طرفہ سیاسی اور سفارتی تعلقات بحال کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی"مہر" نے وزارت خارجہ کے خصوصی معاون برائے عرب وافریقی امور کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے مراکشی ہم منصب صلاح الدین مزوار کو ٹیلیفون کرکے اپنی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارت خانوں کو جلد ہی کھول دیا جائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مراکش کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے کی ہنوز تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے اور یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا رباط تہران میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے لیے تیار ہے یا نہیں، تاہم ایرانی حکومت کے ایک باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران، مراکش کو اپنا سفارت خانہ جلد کھولنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ رباط نے سنہ 2009ء میں ایرانی سفارت خانہ یہ کہہ کر بند کر دیا تھا کہ ایران، مراکش میں شیعہ مسلک کے فروغ کی کوشش کررہا ہے۔
-
ایران حتمی جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کو تیار
مغرب مخلص اور سنجیدہ ہوا تو حتمی سمجھوتا طے پا جائے گا:حسن روحانی
بين الاقوامى -
ریلیوں کی کثرت سے امام مہدی کا جلد ظہور مُمکن ہے: ایرانی عالم دین
'ایران پر اقتصادی پابندیاں قرب امام مہدی کی علامت ہیں'
بين الاقوامى -
اسرائیل نہیں، ہمارا اصل دشمن سعودی عرب ہے: ایرانی عہدیدار
'ایران بھی اسرائیل کی طرح مقبوضہ عرب علاقہ ہے'
بين الاقوامى