ایران معاہدہ، اوباما اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر براک اوباما نے امریکا اور عالمی مذاکرات کاروں کے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے حوالے سے ہونے والے معاہدے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے ٹیلی فون سے گفتگو کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امید ظاہر کی کہ ایک آخری معاہدہ تشکیل پاجائے گا جس کی مدد سے خطہ اور عالمی سلامتی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

دونوں رہنمائوں نے یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی جبکہ اوباما نے ایک بار پھر سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط رکھنے میں امریکی کردار کا یقین دلایا۔

اس موقع پر اوباما نے شاہ سلمان اور جی سی سی کے نمائندوں کو کیمپ ڈیوڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جہاں پر ایران پر بات چیت جاری رہے گی۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے وائٹ ہائوس سے خطاب میں ایران کےساتھ ہونے والے فریم ورک جوہری معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں کوئی آخری معاہدہ مکمل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں امریکا، اس کے اتحادی اور دنیا بہت محفوظ ہوجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں