سعودی فرمانروا کی جانب سے یمنیوں کو خصوصی رعایت
غیر قانونی تارکین وطن کے ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم
سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں 9 اپریل سے پہلے مقیم یمنی تارکین وطن کو اپنے پاسپورٹس پر اپنی رہائش کا سٹیٹس بدلنے کا موقع دیا جائے گا۔
سعودی شاہی عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام یمن کی قانونی حکومت کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے جس کی نمائندگی عبد ربو منصور ہادی کررہے ہیں۔
بیان کے مطابق "شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم یمنی تارکین وطن کی رہائش کا سٹیٹس بدل دیا جائے۔"
غیر قانونی تارکین وطن کو چھ ماہ کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا جس میں مزید توسیع یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی کے بعد ممکن ہوگی۔
بیان میں مزید بتایا گیا "ان تمام افراد کو متعلقہ حکام کی جانب سے طے کردہ قوانین کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ عمل تارکین وطن کے ویزہ سٹیٹس کے بدلنے کے دو ماہ بعد تک جاری رہے گا۔"
-
"عمر بھر ملک وقوم کا خادم ومحافظ رہوں گا"
شاہ سلمان میرے لیے رہ نمائی کا سرچشمہ ہیں: شہزادہ سعود الفیصل
بين الاقوامى -
مصری صدر کی سعودی عرب آمد، شاہ سلمان سے ملاقات
مصرکے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی آج ہفتے کو سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ریاض ...
بين الاقوامى -
ایرانی وزیرخارجہ کی اپنے سعودی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود ...
بين الاقوامى -
جنرل راحیل کا شہزادہ محمد بن نایف کو فون، ولی عہد بننے پر مبارکباد
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے نو منتخب ولی عہد ...
پاكستان -
حوثیوں نے ایرانی طیاروں کے لیے گرائونڈ کو ’رن وے‘ بنا دیا
یمن سے ملنے والی اطلاعات میں پتا چلا ہے کہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء کے ...
بين الاقوامى -
سعود الفیصل کی سبکدوشی ایک مشکل فیصلہ تھا:شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک کیبل میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ ...
بين الاقوامى