تعز پر فیصلہ کن حملہ لمحوں کی بات ہے: خالد بحاح
یمن کے ںائب صدر اور وزیر اعظم خالد بحاح نے کہا ہے کہ تعز کا فیصلہ کن معرکہ دنوں کی بات ہے۔ آنے والے دنوں میں بہت کچھ نیا ہونے والا ہے۔
"صالح نواز جنگجو اور حوثی ملیشیا کھلی زیادتی کا ارتکاب کر رہے ہیں جس کا مقصد صرف ملک میں تباہی اور نفرت بھرا انتقام لینا ہے۔ یمنی عوام حقیقی قومی منصوبے کی کامیابی کے لئے ایک ہو جائیں۔"
'العربیہ' ذرائع نے بتایا کہ باغیوں کی تعز میں متعدد رہائشی کالونیوں پر گولا باری میں 16 افراد ہلاک جبکہ 25 دوسرے زخمی ہوئے۔
ادھر اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ اس وقت تعز شہر میں تین لاکھ عام شہریوں کا باغیوں نے محاصرہ کر رکھا ہے اور انہیں روزانہ اندھا دھند گولا باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق چار مہینوں سے جاری محاصرے کے بعد تعز میں پانی، اشیائے خور و نوش سمیت ادویہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ حوثیوں کی اندھا دھند گولا باری سے تعز میں صحت کے مراکز اور ہسپتال راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کے مضبوط ٹھکانے صعدہ کے اردگرد واقع شمال مشرقی علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور اب بھاری جنگی مشینری کو مارب شہر کے مرکز لیجا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتحادی فوج نے البقع اور وائلہ میں بھی دراندازی کی ہے جبکہ انہی فورسز نے اسٹرٹیجک اہمیت کے علاقے العطفین، الشامی فارم اور المقاس کے اردگرد کا کنڑول مزید مضبوط کیا ہے۔ نیز صعدہ، الجوف اور نجران امارت کو ملانے والی تکون پر بھی اتحادی فورس کا قبضہ ہو گیا ہے۔
-
مزاحمت کاروں، اتحادیوں کو تعز میں باغی حملوں کا سامنا
مارب اور الجوف میں طبل جنگ مناسب وقت پر بجے گا: منصور ھادی
بين الاقوامى -
صنعاء میں باغی ملیشیا پر اتحادیوں کی گولا باری
مزاحمت کاروں کی تعز میں وادی الضباب کی سمت پیش قدمی
بين الاقوامى -
جنوبی یمن میں لڑائی کے دوران دو اعلیٰ عہدے دار زخمی
تعز اور ایب میں یمنی فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات
بين الاقوامى