سوشل میڈیا پر خواتین کی فروخت کا قبیح داعشی کاروبار
شدت پسند گروپ داعش نے اطلاعات کے مطابق سماجی رابطوں کے مختلف ذرائع کو خواتین اور بچوں کی فروخت کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق "داعش یزیدی خواتین اور بچوں کی فروخت کے لیے 'وٹس اپ'، 'فیس بک' اور 'ٹیلی گرام' پر کوڈز کی شکل میں ان کی فروخت کے اشتہار دے رہا ہے۔"
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ امریکہ داعش کی طرف سے انسانوں کو فروخت اور خاص طور پر جنسی غلامی کے لیے استعمال کرنے کی خبروں پر حیران ہے۔
"یہ اخلاقی گراوٹ نہ صرف داعش کے پست زندگی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ اسلامی عقیدے کے منافی ہے اور اس (گروپ) کو شکست دینے کے ہمارے عزم کو اور مضبوط کرتی ہے۔"
داعش نے اگست 2014ء میں شام کی سرحد کے قریب واقع عراقی دیہاتوں پر حملے کے دوران ہزاروں یزیدی خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔
امریکی فضائیہ کی مدد سے عراقی کرد فورسز نے بہت سے علاقوں کو قبضہ دوبارہ حاصل تو کر لیا ہے لیکن یہاں بہت سے بچے یتیم ہو چکے ہیں اور باور کیا جاتا ہے کہ بہت سی نوجوان لڑکیوں کو داعش نے اپنا غلام بنا رکھا ہے۔
ان غلاموں سے جبری مشقت لینے کے ساتھ ساتھ انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ شدت پسندوں کی قید سے فرار ہونے والے بعض خواتین نے بتایا اپنی تحویل میں رکھے گئے لوگوں کی داعش بہت کڑی نگرانی کرتا ہے۔
داعش کی قید سے فرار ہونے والی ایک لڑکی نادیہ مراد نے حال ہی میں امریکی اور یورپین قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ یزیدیوں کی مدد کے لیے مزید اقدام کریں۔
-
’یزیدی لونڈیاں، غلام داعش کو 45 ملین ڈالر جزیہ دے چکے‘
جنسی جرائم جنگی حربے کے طور پر استعمال ہورہے ہیں: یو این
بين الاقوامى -
عراق : داعش نے 19 یزیدی لڑکیوں کو جلا ڈالا
عراق میں متعدد ویب سائٹوں نے یہ خبر دی ہے کہ داعش تنظیم نے شمالی شہر موصل میں 19 ...
مشرق وسطی -
'10 داعشی عصمت ریزی کریں تو میں مسلمان ہو جائوں گی'
داعش کے ہاں یرغمال رہنے والی یزیدی دوشیزہ کی المناک داستان
بين الاقوامى -
داعش کی ستم رسیدہ یزیدی دوشیزہ کی شیخُ الازھر سے ملاقات
داعش اسلام اور انسانیت کی سب دُشمن ہے: ڈاکٹر الطیب
مشرق وسطی -
داعش نے لونڈیاں بنائی گئی 42 یزیدی عورتیں فروخت کردیں
شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند گروپ دولت ...
مشرق وسطی -
داعش کے مظالم کی کہانی،یزیدی خاتون کی زبانی
عراق کے شمالی علاقے میں سخت گیر گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف یزیدی ...
مشرق وسطی