ترکی نے عراق کی سرحد پر ٹینک کھڑے کردیے
ترکی کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے عراق کی سرحد سے متصل علاقوں میں نقل وحرکت تیز کرتے ہوئے بعض مقامات پر ٹینک کھڑے کردیے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں عراق کی سرحد سے متصل علاقے سیلوبی میں پہنچا دی گئی ہیں۔
قبل ازیں ہفتے کو ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ انقرہ عراق کی سرحد کے قریب واقع سیلوبی کے مقام پر اپنی فوج کی تعداد بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عراق کی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے تل عفر میں خوف کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی تو ترکی اس کا ’مختلف انداز‘ میں جواب دے گا۔
خیال رہے کہ سیلوبی کا علاق ترکی، شام اور عراق تینوں ملکوں کی سرحد پر پھیلا ہوا ہے۔
-
ترک فوج کی کردوں کی درخواست پر عراق میں داعش پر بمباری
عراقی کردستان کی البیش المرکہ ملیشیا کا موصل کے نزدیک قصبے بعشیقہ پر قبضہ
مشرق وسطی -
ترک فضائیہ موصل میں داعش مخالف مہم میں شریک
ترکی کی فضائیہ عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف حملوں میں حصہ لے ...
مشرق وسطی -
عراقی وزیر اعظم اپنی اوقات میں رہیں، وہ میرے ہم پلّہ نہیں: ترک صدر
موصل پر دوبارہ کنٹرول کے لیے آپریشن سے ترکی کو باہر نہیں رکھا جا سکتا
بين الاقوامى