شام میں باغیوں پر داعش کا راکٹ کے ذریعے کیمیائی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شام کے شمالی علاقے میں باغیوں پر ایک راکٹ حملہ کیا ہے۔اس کے بعد بائیس شامی باغیوں کے جسموں پر کیمیائی گیس کے حملے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

ترکی کے سرکاری میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ شام کے سرحدی شہر الباب کے نواح میں داعش کے جنگجوؤں نے ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں پر حملہ کیا ہے۔ الباب پر داعش کا کنٹرول ہے اور شامی باغیوں نے گذشتہ کئی روز سے اس کا محاصرہ کررکھا ہے۔

ترک فوج کی شامی علاقے میں ''فرات کا ڈھال'' کے نام سے جاری کارروائی میں الباب ایک بڑا ہدف ہے اور ترک فوج اور اس کے حامی شامی باغی داعش کے جنگجوؤں کو اس شہر اور ترکی کے ساتھ واقع سرحدی علاقے سے نکال باہر کرنے کے لیے جنگ آزما ہیں۔

ترکی کی اناطولو خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے علاقے حلیلیہ پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا لیکن اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ حملہ کب کیا گیا تھا۔

ترکی کے سرحدی صوبے کیلیس میں واقع ایک اسپتال میں اس حملے میں زخمی ہونے والے باغیوں کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاکہ ان میں کیمیائی مواد کے آثار کی موجودگی کا پتا چلایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں