دبئی کے لیے مالی سال 2017ء کا 47 ارب درہم بجٹ منظور
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی ریاست کے لیے سنہ 2017ء کے مالی سال کا بجٹ منظور کیا ہے۔ اجمالی طور پر آئندہ سال کے لیے دبئی کا بجٹ 47 ارب 30 کروڑ درہم یعنی 12.8 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارۃ دبئی کے لیے منظور کردہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 فی صد اضافی بجٹ رکھا گیا ہے۔ مقررہ اہداف سرپلس کے لیے 2 ارب اور 900 ملین درہم کا بجٹ رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں دبئی میں روزگار کے 3 ہزار پانچ سو نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
دبئی کی مالیاتی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان آل صالح نے ایک بیان میں بتایا کہ مالی سال 2016ء کے مالیاتی نظام میں دبئی کی حکومت کے زیرانتظام کمپنیوں کی نئی درجہ بندی کی گئی تھی۔ کئی نئی کمپنیوں کو اس بجٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بجٹ کی آمدن اور اس کے اخراجات میں کمی آئی تھی۔
اخبار ’البیان‘ سے بات کرتے ہوئے آل صالح کا کہنا تھا کہ سنہ 2017ء کے مالیاتی بجٹ میں 3 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔
-
حاکمِ دبئی کے ساتھ خاتون کی ''فوٹو بم '' سیلفی کی خوب تشہیر
ارباب اقتدار کی کوئی غیر معمولی ادا اکثر خبر بن جاتی ہے اور بعض اوقات تو یک دم بڑی ...
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی : الجزائری بچہ 35 لاکھ طلبہ پر سبقت لے گیا
دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد اآل مکتوم نے الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ ...
مشرق وسطی -
دبئی : 4 درہم فیس سے بچنے والے پر 1.5 لاکھ درہم جرمانہ !
متحدہ عرب امارات میں مقامی عدالت نے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے ڈرائیور کو 3 ماہ ...
مشرق وسطی