کانگریس کا دہشت گردی کے لیے قطرکی مالی معاونت سے نمٹنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر کی دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے سے سنجیدگی سے نمٹے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کانگریس کے ارکان کا کہنا ہے کہ قطر اور امریکی وزراء خارجہ کے درمیان حال ہی میں طے پائے سمجھوتے میں شفافیت کا فقدان ہے۔ اسے منظرعام پر لایا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ قطر اور امریکا کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے چھ ماہ کے بعد کانگریس نے اس پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سجھوتے کو صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں