دیو ہیکل ایکوریم میں سعودی عرب کا قومی پرچم لہرانے کا منفرد مظاہرہ
سعودی عرب میں جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مملکت کا 90 واں قومی دن منفرد انداز میں منایا گیا۔ جدہ ائیر پورٹ کے نئے ٹرمینل پر دنیا کے سب سے بڑے ایکوریم میں سعودی پرچم لہرا یا گیا۔
سب سے بڑا ایکوریم ہے 14 میٹر گہرا ہے اور اس کا قطر 2.10 میٹر ہے۔ ایکوریم کی دیوار 300 ملی میٹر موٹی ہے۔ اس میں مونگوں کی دنیا بھی بسائی گئی ہے۔ یہ ایکوریم بحیرہ احمر میں مونگوں کی حقیقی دنیا کی عکاسی کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکوریم کے نچلے حصے میں چار مختلف قسم کے ٹینک ہیں- یہ سمندر کے پانی کی صفائی، ری سائیکلنگ اور استعمال سے قبل اس کی اصلاح کا کام کرتے ہیں- اس آپریشن کی بدولت سمندر کے پانی کا ایکوریم میں استعمال کم ہے-
غوطہ خوروں نے ایکوریم میں اتر کر سعودی پرچم لہرایا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں نے سعودی پرچم کے مناظر کیمروں میں محفوظ کر لیے۔
شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر واقع ایکوریم میں دس لاکھ لٹر پانی کی گنجائش ہے۔ اس کا پانی بحیرہ احمر کے حقیقی پانی سے ملتا جلتا ہے۔ کیمیکل مواد کے ساتھ خاص مقدار میں نمک ملا کر اسے بحیرہ احمر کے پانی جیسا بنایا گیا ہے۔
اس ایکوریم کا ڈیزائن جدہ کی قدیم تاریخ اور اس کے سمندری ماحول سے بنایا گیا ہے۔ اس میں 2 ہزار سمندری مخلوقات ہیں۔ یہاں بحیرہ احمر کی مشہور ترین 65 اقسام کی مچھلیاں موجود ہیں۔
دن رات کا ماحول
ایکوریم میں روشنی کا نظام پورے دن کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ 16 ہیلوجن لائیٹس کے ذریعے دن کا ماحول بنانے میں مدد لی جاتی ہے جبکہ 10 ایل ای ڈیز لائٹس کے ذریعے رات کو چاند کی روشنی کا سماں پیدا کیا جاتا ہے۔
منفرد ایکوریم میں نئی لائی جانے والی مچھلیوں کو قرنطینہ کے تین مراحل سے گذار کر دیو ہیکل ایکوریم میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس پورے عمل کے ذریعے مچھلیوں کی حفاظت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
ایکوریم میں موجود سمندری حیات کی نگرانی ماہرین کرتے ہیں۔ ماہر غوطہ خود دن میں دو مرتبہ مچھلیوں کی خوراک تقسیم کرتا ہے، بعض مچھلیوں کو براہ راست بھی خوراک ڈالی جاتی ہے
-
جدہ کے نئے ہوائی اڈے پر وسیع وعریض ایکوریم قائم
مچھلیوں کے تالاب کاحامل دنیا کا واحد ہوائی اڈہ
مشرق وسطی -
سعودی یوم الوطنی پر گوگل سرچ انجن کا اظہار مسرت
معروف انٹرنیٹ کمپنی کا ڈوڈل کلمہ طیبہ سے مزین مملکت کے سبز پرچم سے سجا دیا گیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے قومی دن پرفضائیہ کے جنگی طیاروں کے فضاء میں کرتب
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ کی طرف سے ابھا شہر میں ایک ...
مشرق وسطی -
قومی دن پر سعودی عرب کے 2000 محافظوں کی عسیر میں شاندار پریڈ
عسیر میں قومی دن کے موقع پر فوجی پریڈ دیکھنے عوام کا سمندر امڈ آیا
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر اپنا پرانا خصوصی ملی نغمہ چلا دیا
سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے 23 ستمبر کو ہونے والے 89 ویں قومی دن کی مناسبت سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کا قومی دن، قاہرہ ٹاور نے بھی سبز رنگ کی چادر اوڑھ لی
سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کی مناسبت سے مملکت کے اندر اور باہر تقریبات منائی جا ...
مشرق وسطی