حج وعمرہ

مصریوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کی شرائط کیا ہوں گی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں اجازت یافتہ ممالک سے آنے والے بیرونی معترمین کے حوالے سے متعدد شرائط بیان کی ہیں۔

مذکورہ پوسٹ کے طمابق عمرہ ویزے پر بیرون ملک سے آنے والے معتمرین نے مملکت میں منظور شدہ ویکسین لگوائی ہو گی تو انہیں براہ راست عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی اور انہیں ادارتی قرنطینہ کی کوئی ضرورت نہیں۔

عمرہ ویزے پر مملکت آنے والے وہ غیر ملکی معتمرین جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ کرونا ویکسین لگوا رکھی ہو گی ایسے افراد کو 3 روز کا ادارتی قرنطینہ مکمل کرنا ہو گا۔ ادارتی قرنطینہ کے 48 گھنٹے بعد انہیں (pcr) کے منفی نتائج کا سرٹفکیٹ پیش کیا جائے گا تا کہ عمرے کی ادائی کے لیے براہ راست مسجد حرام کا رخ کر سکیں۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ ویزے پر بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کا لیا جانا لازمی شرط ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں