سوشل میڈیا پر سوموار کے روز لبنان کی ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے طلبا کو کار سے کچلنے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ طلبا کے ایک گروپ کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ گاڑی کی ٹکر سے کئی طلبا زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اس خوف ناک حادثے کا شکار ہونے والے طلبا میں سے بعض کو اسپتال لے جایا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک صوتی ریکارڈنگ بھی نشر کی گئی ہے۔ آڈیو میں یہ بات سنی جا سکتی ہے کہ ایک خاتون نے تیز رفتار کار سڑک پر کھڑے لوگوں کے ھجوم پر چڑھا دی، ان میں سے بیشتر اسکول کے طلبا تھے۔ یہ واقعہ جنوبی لبنان میں مریجہ کے مقام پر پیش آیا۔
عملية دهس خطيرة أمام إحدى المدارس في #لبنان، بعد إشكال بين عدد من الطلاب#ملحق pic.twitter.com/ZhBPW1JSJ8
— Mulhak - ملحق (@Mulhak) May 24, 2022
مریجہ کے علاقے میں ایک اسکول کے سامنے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے اور چاقووں سے بھی حملے کیے گئے۔ اس دوران ایک تیز رفتار کار ھجوم کی طرف آئی اور کئی افراد جن میں زیادہ تر طلبا تھے کو کچل دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بہ ظاہر ایسے لگ رہا تھا کہ ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کرطلبا پر چڑھ گئی تاہم لبنانی سیکیورٹی حکام نےاس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کو بیان دیتے ہوئے خاتون ٹیچر نے کہا کہ جب وہ اپنی کار پرنکلیں تو انہیں طلبا کو آپس میں لڑتے دیکھا۔ اس واقعے کو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو گئی تھی اور مجھ سے کار بے قابو ہوگئی۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھوڑ دیا گیا جب کہ دو زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں۔