سعودی امداد سے لدا پہلا طیارہ شامی شہر حلب پہنچ گیا
"ہم شام میں قابل اعتماد اداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں:" کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ
سعودی عرب سے شام کے لیے پہلا امدادی طیارہ آج صبح حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔
کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے اس طیارے میں خوراک، ادویات اور طبی سامان کے علاوہ خیموں پر مشتمل 35 ٹن اور 322 کلوگرام وزنی اشیا شامل ہیں ہے۔
شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرین کے لیے امداد کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے زیرنگرانی ، سعودی ریلیف برج کے تحت بھیجی جا رہی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ نے "العربیہ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حلب تک کا فضائی پل شامی ہلال احمر کے تعاون سے چل رہا ہے،" اور "ہم شام کے اندر قابل اعتماد سول اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔"
وصول أول طائرة إغاثة سعودية إلى مطار #حلب
— العربية (@AlArabiya) February 14, 2023
#العربية#سوريا#زلزال_سوريا_تركيا pic.twitter.com/wB87hq0Zew
کنگ سلمان سینٹر کے ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ "سعودی امداد جامع ہے ہم شام کے دور دراز اندرونی علاقوں میں فوری طور پر امداد پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"
سعودی عرب آئندہ دنو ں میں حلب کے لیے مزید امدادی طیارے بھیجے گا۔
واضح رہے کہ 11 امدادی ٹرکوں پر مشتمل پہلا سعودی قافلہ ہفتے کے روز شام کے سرحدی علاقوں میں پہنچا تھا جن میں 104 ٹن خوراک اور خیمے شامل تھے۔ اتوار کو مزید ٹرک امدادی سامان لے کر شام پہنچے ، جبکہ پیر کے روز، سعودی امدادی ٹرک شمال مغربی شام کے شہر جیندریس میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے ہیں۔
-
ترکیہ کا ایک گاؤں زلزلہ میں مکمل تباہ، مکین بے گھر ہوگئے
جنوب مشرقی ترکیہ کے دیہی علاقوں میں زلزلہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ان ...
بين الاقوامى -
زلزلہ کی اس تباہی میں ہر ایک کو مناسب رد عمل کا مظاہرہ کرنا چا ہیے: فیصل بن فرحان
تمام فریق شام کے تمام علاقوں میں امداد کی آمد محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں: ...
بين الاقوامى -
زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ضروری چیز دینے کو تیار ہیں: وائٹ ہاؤس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے دو اضافی کراسنگ کی منظوری از حد ضروری ہے
بين الاقوامى