سوڈان کی مسلح افواج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان مسلسل جھڑپوں کے نتیجے میں خرطوم کے ہوائی اڈے پر کھڑے طیاروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ سیٹلائٹ کی تصاویر میں سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملوں سے ہونے والے نقصان اور تباہی کے ہولناک مناظر دکھائے گئے ہیں۔
رائیٹرزکے مطابق شہر کے اندر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر نے تباہ شدہ طیارے اور آس پاس کی جلی ہوئی عمارتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ماکسار کی طرف سے شائع کردہ تصاویر میں نیل الابیض برج کے قریب سڑکوں پر رکاوٹیں اور شہر کے چار اہم اسپتالوں میں سے ایک کو پہنچنے والے نقصان کو بھی دکھایا گیا ہے۔
جھڑپوں کے پس منظر میں کئی فضائی کمپنیوں نے خرطوم کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
ہلاکتوں کی تعداد 180 ہوگئی
سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور ملک کے دیگر علاقوں میں گذشتہ ہفتے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے ولکر پیریٹز کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپوں میں اب تک 180 افراد ہلاک اور 1800 زخمی ہو چکے ہیں۔
متحارب فوجوں نے پیر کے روز اپنی اپنی فتوحات کا دعویٰ کیا۔ خرطوم میں کئی ایک مقامات پر دھواں اٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی آبادی نے فضائی حملوں، توپ خانے کی فائرنگ اور گولیوں کی آوازوں کی اطلاع دی جس سے بنیادی خدمات منقطع ہو گئیں اور تشدد کے غیر عادی شہر میں اسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا۔
-
سوڈان میں یورپی یونین کے سفیر پر ان کے گھر میں حملہ کردیا گیا: بوریل
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے پیر کو کہا ہے کہ سوڈان میں ...
بين الاقوامى -
واشنگٹن سوڈان میں لڑائی روکنے کے لیے فوجی قیادت سے رابطے میں ہے:وائٹ ہاؤس
سوڈان میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے پیر کی شام ’العربیہ‘ کو اطلاع دی کہ سریع ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سوڈان میں فوری خانہ جنگی روکنے کی اپیل
بیرونی دنیا کی تشویش کی قدر کرتے ہیں لیکن موجودہ صورت حال اندرونی معاملہ ہے: ...
بين الاقوامى