اسماعیل ہنیہ قتل کے ردعمل سے متعلق ’اچھی خبریں جلد سنیں گے‘: سربراہ پاسداران انقلاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ اسماعیل ھنیہ کے قتل کےبعد اسرائیل سے ہمارےانتقام کے بارے میں اچھی خبریں سنیں گے"۔

جنرل حسین سلامی کی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ ایرانی میڈیا میں نشر کیا گیا ہے جس میں وہ عراق کے ساتھ ایرانی سرحد کے قریب واقع قصبے خسروی میں لوگوں کے ہجوم کے درمیان دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہاں ان سے اسرائیل کے خلاف ایرانی ردعمل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’آپ جلد ہی اچھی خبر سنیں گے‘۔

قبل ازیں ہفتے کو اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کنیسٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا اور اسے آنے والے ردعمل کے بارے میں فون پیغامات موصول ہوئے تھے۔

ایران ان دنوں تہران میں اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اسرائیل کی طرف سے جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پاسداران انقلاب نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بدلہ ضرور لیا جائے گا، لیکن اس میں وقت لگ سکتا ہے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ اسرائیل کے لیے انتظار کی مدت طویل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دشمن کو ہمارے حسابی اور درست حملوں کا انتظار کرنا چاہیے۔ وقت ایران کے ملک کے حق میں ہے۔ جوابی کارروائی کے لیے انتظار کی مدت بہت طویل ہو سکتی ہے‘‘۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "اسرائیل اور آباد کاروں کو انتظار کی تلخی کا مزہ چکھنا چاہیے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم وقت کو کنٹرول کرتے ہیں اور کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ہنیہ کا بدلہ کیسے لیا جائے گا"۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اس بار ان کے ملک کا ردعمل پچھلے سے بہت مختلف ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں