اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایران کو خطرناک دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ' ایران کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو سکتا ہے جو غزہ اور بیروت کے ساتھ' اسرائیل نے مسلسل اور تباہ کن بمباری کے ذریعے کیا ہے۔
اسرائیل کی یہ دھمکی اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی طرف سے اتوار کے روز سامنے آئی ہے۔
'ایرانی میزائلوں نے ہماری فضائیہ کو چھوا تک نہیں ہے۔ کسی اسرائیلی جنگی جہاز کو نقصان پہنچا نہ کسی سکوارڈن میں خرابی آئی ہے۔' اسرائیلی وزیر دفاع ہوو گیلنٹ نے اس امر کا اظہار اپنے اس بیان میں کیا ہے جس میں انہوں نے ایرانی حملے کے پس منظر میں ان اطلاعات کو ڈسکس کیا تھا کہ ایران نے میزائل حملہ کر کے دو ایئر بیسز کو نشانہ بنایا۔
یوو گیلنٹ نے کہا جو کوئی ایسا سوچتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکے گا اسے چاہیے کہ وہ غزہ اور بیروت میں ہماری کامیابی (ہمارے ہاتھوں ہونے والی تباہی) دیکھ لے۔
-
غزہ کی مسجد اور سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ: کم از کم 24 افراد ہلاک
مسجد اور سکول میں حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تھا: اسرائیلی فوج کا الزام
مشرق وسطی -
غزہ جنگ میں فلسطینی اموات 41,870 ہو گئیں: وزارتِ صحت
زخمیوں کی تعداد 97,000 سے تجاوز کر گئی
مشرق وسطی -
سات اکتوبر کی برسی سے قبل مزید فوجی غزہ کے قریب تعینات کیے گئے ہیں: اسرائیلی فوج
ہماری افواج چوکسی اور تیاری کی بلند ترین سطح پر ہیں: اسرائیلی کمانڈنگ آفیسر
مشرق وسطی