اپنا پاسپورٹ بھولنے والا پائلٹ دو گھنٹے کی پرواز کے بعد مسافروں سمیت پھر واپس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ سے چین کے لیے روانہ ہونےوالے ایک مسافر طیارے کے پائلٹ کو پرواز کی روانگی کے دو گھنٹے بعد معلوم ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ لانا بھول گیا ہے۔ پاسپورٹ کا خیال آتے ہی اس نے طیارے کا یوٹرن لیا اور واپس اسی ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں سے پرواز نے ٹیک آف کیا تھا۔ بعد میں دوسرے پائلٹ اور طیارے کے عملے کےساتھ اس پروازہ کو چھ گھنٹے کی تاخیر سے شنگھائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

اس طیارے کا تعلق امریکی کمپنی ’یونائیٹڈ ایئر لائنز‘ سے تھا اور یہ لاس اینجلس سے شنگھائی جا رہا تھا۔

کمپنی نے’سی این این‘ کو بتایا کہ یہ پرواز ہفتے کے روز دوپہر 2 بجے کے قریب لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی، جس میں 257 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔ اس کی منزل چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی تھی جس کے لیے طیارہ بحر الکاہل کے شمال مغرب کی طرف روانہ ہوا۔

تقریباً دو گھنٹےاڑنے کے بعد طیارہ اس وقت موڑ دیا گیا جب پائلٹ کو معلوم ہوا کہ اس کا پاسپورٹ رہ گیا ہے۔ اس کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے واپس سان فرانسسکو پہنچا۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ "پائلٹ کا پاسپورٹ جہاز پر نہیں تھا۔ہم نے اس شام اپنے صارفین کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ایک نئے عملے کا انتظام کیا۔ مسافروں کو کھانے کے واؤچر اور معاوضہ فراہم کیا"۔

پرواز نے نئے عملے کے ساتھ رات 9 بجے کے قریب اڑان بھری اور تقریباً 6 گھنٹے تاخیر سے شنگھائی پہنچی۔

فلائٹ میں سوار ایک چینی مسافر یانگ شوہان نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ "میں نے انٹرکام پر پائلٹ کی بہت مایوسی کی آواز سنی۔ اس نے کہا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گیا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size