یوکرین جنگ میں روسی ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی:برطانوی وزیر دفاع
برطانیہ کے وزیر دفاع جون ہیلی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ساڑھے تین برس گزر چکے ہیں اور برطانوی پارلیمنٹ آج بھی یوکرین کی مکمل حمایت پر متفق ہے، جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ "یہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی مکمل جارحیت کا 1239واں دن ہے۔ یوکرین کے عوام نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل جو امن دیکھا تھا، وہ جنگ نے چھین لیا۔ ان کے گھر تباہ کر دیے گئے، زمینیں چھین لی گئیں، بچوں کو اغوا کیا گیا اور ان کے پیارے قتل کر دیے گئے۔ اس کے باوجود یوکرینی عوام، چاہے عام شہری ہوں یا فوجی، غیر معمولی عزم کے ساتھ مزاحمت کر رہے ہیں"۔
جون ہیلی نے بتایا کہ پچھلے ماہ روسی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ چکی ہے، جب کہ صرف رواں سال میں روس کو 2 لاکھ 40 ہزار کے لگ بھگ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے مطابق ان بھاری نقصانات کے باوجود پوتین کی جارحانہ حکمتِ عملی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، بلکہ روس یوکرین پر یکطرفہ ڈرون حملوں کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔
برطانیہ اور امریکہ کا یوکرین کے لیے مشترکہ مؤقف
گذشتہ روز برطانیہ نے ایک بار پھر یوکرین کی حمایت کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور یوکرین کو درکار عسکری امداد فراہم کرنے میں امریکہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔
یورپی سکیورٹی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) میں برطانوی فوجی مشیر لیفٹیننٹ کرنل جوپی ریمر نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کو وہ سفارتی، معاشی اور فوجی وسائل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، جن کی اسے دفاعِ وطن کے لیے ضرورت ہے۔
چند روز قبل یوکرین کے دارالحکومت کیئف پر روس کی جانب سے ڈرون، بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ذریعے بڑا حملہ کیا گیا، جس میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔
لیفٹیننٹ کرنل ریمر نے کہا کہ یہ حملے ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کے بقول، روس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران جنگ کے آٹھ سب سے بڑے حملے کیے، جب کہ جون 2025ء میں روسی ڈرون اور میزائل حملے جون 2024 ءکے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہو چکے ہیں، جن کا اثر عام شہریوں پر انتہائی تباہ کن رہا ہے۔
-
نیٹو سربراہ کا چین، بھارت اور برازیل کو انتباہ، روس سے کاروبار کیا تو پابندیاں لگائیں گے
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ چین، بھارت اور ...
بين الاقوامى -
یوکرین روسی دارالحکومت ماسکو پر حملے نہ کرے : ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نہیں جاہتے کہ یوکرین روسی دارالحکومت پر حملے کرے۔ ...
بين الاقوامى -
دمشق پر اسرائیلی حملے شامی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: روس
روسی وزارت خارجہ نے آج جمعرات کو شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ...
بين الاقوامى