فرانس میں ایک 20 سالہ افغانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس افغان شہری پر داعش سے وابستگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار انسداد دہشت گردی سے متعلق پراسیکیوٹر نے ہفتہ کے روز کیا ہے۔
پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ افغانی شہری پر مجرمانہ دہشت گردی کی تنظیم کے ساتھ تعلق اور اس کو فنانس کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کو فرانس کے شہر لیون میں پچھلے ہفتے گرفتار کیا گیا اور اس دوران اسے تحقیقات اور تفتیش کے مقصد کے لیے عدالت میں پیش کرنے سے پہلے نظر بند رکھا گیا۔
واضح طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا جہادی نظریات سے تعلق ہے اور وہ داعش کے خراسانی گروپ سے وابستہ ہے۔
تحقیقات کے مطابق وہ دہشت گرد گروپ کو رقوم بھیجنے، ان کے مقاصد کے لیے ترجمہ کی ذمہ داری کرنے اور ان کے پروپیگنڈے کو نشر کرنے میں مدد دے رہا تھا ۔
واضح رہے داعش کا خراسانی گروپ افغانستان میں متحرک ہے۔ جبکہ افغانستان کے علاوہ پاکستان اور سابق سوویت یونین کا حصہ رہ چکی وسط ایشیائی ریاستوں میں بھی کارروائیاں کرتا ہے۔ اب تک اس گروپ نے افغانستان اور روس وغیرہ میں حملے کیے ہیں۔
پچھلے سال ایک بڑا حملہ ماسکو میں مارچ 2024 میں کیا گیا تھا جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ موسیقی کے پروگرام پر کیا گیا تھا۔
فرانس کے مقامی اخبار کے مطابق یہ افغانی شہری کئی سال پہلے فرانس پہنچا تھا۔ جسے فرانس کی مقامی اینٹلی جنس ایجنسی 'ڈی جی ایس آئی' نے گرفتار کیا۔
مشتبہ شخص کو دہشت گردی کو ہیروانہ انداز میں پیش کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔ وہ ٹک ٹاک بنانے، سنیپ چیٹ سوشل نیٹ ورک پر پروپیگنڈا کرنے کے علاوہ داعش اور اس کے نظریات کے حق میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے میں کردار ادا کر رہا تھا۔
فرانس میں کچھ عرصے سے انتہا پسندوں کے حملوں کا رجحان رہا ہے۔ جس میں مبینہ طور پر ملوث افراد کا القاعدہ یا داعش سے تعلق رہا ہے۔
-
پاکستانی وزیر دفاع کا بھارت پر افغانستان کے ساتھ امن کی کوششوں کو "ڈی ریل" کرنے کا الزام
"بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ لڑ رہا ہے اور نئی دہلی مئی میں ...
پاكستان -
پاکستان، افغانستان کا سیزفائر برقرار رکھنے، نگرانی کا نظام بنانے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جنگ ...
بين الاقوامى -
پرنس ولیم نے نجی تصاویر شائع کرنے پر فرانسیسی میگزین کے خلاف مقدمہ جیت لیا
شاہی جوڑا اپنی خاندانی زندگی کی رازداری کے سخت محافظ کے طور پر معروف
بين الاقوامى