عدالتی فیصلہ ، بھارت نے امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور تجارت سے متعلق مذاکرات روک دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بھارتی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی طرف سے آنے والے فیصلے کی روشنی میں چیزوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ جس میں امریکی ٹیرف پالیسی کو مسترد کیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق بھارت نے اسی ہفتے امریکہ بھیجے جانے والے ایک وفد کو روک دیا ہے۔ بتایا جا رہا تھا کہ بھارتی وفد دو طرفہ تجارت پر بات چیت کے لیے رواں ہفتے کے دوران بھارت جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لیوی اور عارضی ٹیرف کو 15 فیصد کرنے کے حوالے سے فیصلے کے باوجود بھارتی سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا ہے کہ بھارتی حکام اپنا دورہ امریکہ روک دیں۔

تاہم ذرائع نے اس سلسلے میں اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔ تاہم یہ بھی کہا کہ تجارتی مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کی نئی تاریخ کا ابھی تعین ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد اس معاملے میں التوا پیدا ہوا ہے جس سے غیر یقینی صورتحال بھی بڑھے گی۔

یاد رہے بھارتی تجارتی وفد اتوار کے روز امریکہ روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا تاکہ عبوری تجارتی معاہدہ ہو سکے۔ جیسا کہ پچھلے دنوں امریکہ نے بھارت پر عائد کیے گئے 25 فیصد ٹیرف کو کم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

نئے امریکی اعلان کے مطابق بھارتی اشیاء پر ٹیرف کم کر کے 18 فیصد ہوجائے گا۔ اس کے بدلے میں بھارت امریکہ سے 5 برسوں کے دوران 500 ارب ڈالر کی اشیاء خریدے گا۔ ان میں توانائی سے متعلق اشیاء، جہازوں کے پرزے اور قیمتیں دھاتوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے متعلق مصنوعات شامل ہوں گی۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ عارضی معاہدے کو مؤخر رکھے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس سلسلے میں نئے سرے سے امریکہ کے ساتھ بات کریں۔

ہفتہ کے روز بھارتی وزارت تجارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے پچھلے ہفتے وزیر تجارت پیوشگویال نے کہا تھا کہ امریکہ و بھارت کے درمیان عبوری تجارتی معاہدہ اپریل میں عمل میں آسکتا ہے۔ تاہم اس سے پہلے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے وفد کے ذریعے پچھلے سارے معاملات کو درست کرنا ضروری ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں