داعش نے شام میں طیارہ نہیں مارگرایا:اردن
اردن کی شاہی فوج نے عراق اور شام میں برسرپیکار جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس نے اردن کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا اور پائیلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔
اردن کے ایک فوجی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ''شام کے شہر الرقہ کے علاقے میں بظاہر داعش کے فائر کے نتیجے میں اردن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ نہیں ہوا ہے۔ چونکہ طیارے کے ملبے تک رسائی نہیں ہوسکی ہے اور نہ پائیلٹ موجود ہے،اس لیے فی الوقت ہم حادثے کے سبب کے بارے میں کچھ بھی نہیں کَہ سکتے ہیں''۔
شام کے شمالی علاقے میں بدھ کو جہادیوں کے خلاف مشن کے دوران اردن کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا اور داعش کے جنگجوؤں نے اس کے 26 سالہ پائِیلٹ لیفٹیننٹ معاذ ال معاذ الكساسبۃ کو گرفتار کر لیا تھا۔ان کے والد نے داعش سے اپنے بیٹے کی جان بخشی کی اپیل کی ہے۔
امریکی فوج نے بھی داعش کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ اس نے طیارے پر میزائل داغا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ شواہد بالکل واضح ہیں کہ داعش نے اردنی طیارے کو نہیں مارگرایا ہے۔
امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی شام میں داعش اور دوسرے جہادیوں کے خلاف ستمبر سے جاری فضائی مہم کے دوران ان کا یہ پہلا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔داعش کے جنگجو اس کو اپنی ایک اہم کامیابی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔اردن سمیت بعض عرب ممالک کے لڑاکا طیارے بھی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں۔
-
"داعش نے شام میں اردن کا طیارہ نہیں گرایا"
امریکا نے جہاز گرنے کا سبب بتانے سے گریز کیا ہے
بين الاقوامى -
شام :تین ماہ میں داعش کے1000 جنگجو ہلاک
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ...
مشرق وسطی -
داعش کا شمالی شام میں اتحادی فوج کا جہاز گرانے کا دعوی
تباہ شدہ جہاز کے اردنی ہواباز کی تصاویر نیٹ پر جاری
مشرق وسطی -
داعش جنگجووں کی عراق سے شام فرار کی خبریں
عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بلاد الرافدین کی فوج موصل کے مغربی علاقے تلفعر میں ...
مشرق وسطی -
موصل میں 'داعش' کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا
عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر موصل میں دولت اسلامی 'داعش' کے خلاف زمینی اور ...
مشرق وسطی -
داعش کے زیرحراست عورتوں میں خودکشیوں کا رجحان
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ...
بين الاقوامى