عراق: فضائی حملوں میں داعش کے 100 سے زاید جنگجُو ہلاک
عراق کے شمالی شہر موصل اور نینویٰ کے علاقے میں عراقی فوج اور اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو غیر معمولی جانی نقصان پہنچائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز صوبہ نینویٰ میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جن میں 100 سے زاید داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
العربیہ کے برادر ٹیلی ویژن الحدث نیوز نے عراقی فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور اتحادیوں نے پانچ مقامات پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
اوبروی نینویٰ ہوٹل پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 68 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ الغابات کے مقام پر دوسرے فضائی حملے میں 29 جنگجو ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک فضائی حملہ داعش کے ’دیوان الجند‘ ہیڈ کواٹر پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 ہلاک اور 15 جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔ نینویٰ میں داعش کے ایک اسلحہ ڈپو پرحملے میں 10 جنگجو ہلاک اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
-
عراق کی سرحد پر فوج کی تعیناتی حفظِ ماتقدم اقدام ہے : ترکی
فوج کی جمع بندی کسی خطرے کے لیے نہیں،بغداد حکومت سکون سے رہے : نائب وزیراعظم
بين الاقوامى -
ترکی نے عراق کی سرحد پر ٹینک کھڑے کردیے
ترکی کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے عراق کی سرحد سے متصل علاقوں میں نقل ...
بين الاقوامى -
ہماری فورسز عراق میں محاذ جنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں: ایران
ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی