یمن کو ایران کا کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے: آرمی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی نے کہا ہے کہ فتح ونصرت کی خبریں ملک کے کونے کونے سے مل رہی ہیں۔ تعز سے صعدہ تک اور الجوف سے صنعاء تک بہادر فوج باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑرہی ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب دارالحکومت صنعاء بھی باغیوں کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل المقدشی نے ان خیالات کا اظہار شمال مشرقی صنعاء، نھم محاذ اور دیگر مقامات پر اگلے مورچوں کے دورے اور فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حلیف یمن کو ایران کی کٹھ پتلی بنانے کی سازش کررہے ہیں مگر ہم یمن میں ایرانی تجربے کی کلوننگ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی قوم اپنی اور مادر وطن کی عرب شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں