سعودی عرب: شادی کا جشن ماتم میں تبدیل
دلہا اور دلہن شادی سے دو روز قبل المناک حادثے میں جاں بحق
سعودی عرب میں حال ہی میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی شادی سے محض دو روز قبل پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں دلہا اور دلہن دوںوں جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعے نے پوری سعودی قوم کو دکھی کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وادی الدواسر سے تعلق رکھنے والے عبداللہ کے بھائی مسفر الدوسری نے بتایا کہ حال ہی میں اس کی بھائی کی شادی کے تمام انتظامات جب مکمل کر لیے گئے تو شادی سے دو روز قبل البیشہ سے اس کی دلہن کو وادی الدواسر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واپسی پر دلہا اور دلہن کو ایک ہی گاڑی میں بٹھایا گیا۔
راستے میں اس بدقسمت گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔ عبداللہ [دلہا] موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اس کی ہونے والی دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پانچ روز تک مسلسل موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دلہن بھی دم توڑ گئی۔ مسفر الدوسری کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں نے 10 روز تک اس المناک حادثے کا سوگ منایا۔
رشتے میں دلہا دلہن ایک دوسرے کے خالہ زاد تھے۔ 23 سالہ عبداللہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل انجینیر تھا جب کہ لڑکی کی عمر اکیس سال بتائی جاتی ہے۔
-
تیونسی جادو گرکی اپنی شادی میں جادو گری:ویڈیو
شادی میں دلہا دلہن ہوا میں اڑنے لگے!
ایڈیٹر کی پسند -
مریض باپ کی بیٹے کی شادی میں 20 منٹ کی شرکت
’میرے والد کومے میں نہیں‘ دلہا نے افواہوں کی تردید کردی
بين الاقوامى -
سعودی عرب: جیل میں شادی کا جشن
ولی عہد کا قیدی دلہا کو رقم اور دلہن کو بیش قیمت گھڑی کا تحفہ
ایڈیٹر کی پسند -
مصری جوڑے کی ’’داعشی‘‘ اسٹائل میں شادی کی بارات
منفرد تقریب میں’’آہنی پنجرے‘‘ میں دلہا ، دلہن کا رقص
بين الاقوامى -
بھارت: جہیز کا جھگڑا، دلہن بارات لیکر پہنچ گئی
دلہا پہلے انکاری ہوا، پھر فرار اور بالآخر زیر دام آ گیا
بين الاقوامى -
زبردستی کی شادیاں اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں: سعودی علما
نکاح کی دستاویز دلہا دلہن کی مرضی کے بغیر تیار نہ کی جائے
مشرق وسطی