یمن:عبوری دارالحکومت عدن میں دو خود کش حملے،متعدد افراد ہلاک
داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں باردو سے بھری دو کاروں کے ذریعے کیے گئے خود کش حملوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دہشت گردوں نے عدن میں انسداد دہشت گرد فورس کے ہیڈ کواٹر کو بارود سے بھری کاروں کی مدد سے اڑانے کی کوشش کی۔
ادھر ’داعش‘ کے آن لائن اخبار ’اعماق‘ میں جاری کردہ ایک بیان میں جنوبی عدن کی التواھی کالونی میں ہونے والے خود کش حملوں کی ذاری قبول کی گئی ہے۔داعش کاکہنا ہے کہ یہ دونوں حملے کی یمن کی انسداد دہشت گردی فورس کے ہیڈ کواٹر پر کیے گئے ہیں تاہم اس میں مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔
عدن سےملنے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے ان خود کش حملوں کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
عدن کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی بمباروں نے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس اور فوج کی سیکیورٹی توڑ کر دونوں خود کش کاریں انسداد دہشت گردی فورس کے مرکزی دروازے تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔
-
یمن: حوثیوں کی میزائلوں اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش عرب اتحاد کے ہاتھوں ناکام
یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاء اور تعز صوبے ...
مشرق وسطی -
یمن : المخا پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ عرب اتحاد کے ہاتھوں ناکام
یمن کے مغربی شہر المخا میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحاد کے فضائی دفاعی ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثیوں کا بیلسٹک میزائل داغنے کا منصوبہ ناکام
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کی ...
بين الاقوامى