سعودی عرب کی اسپیس اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ خلائی تحقیقاتی مشن کے عملے میں شامل دو سعودی خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کی خلاء کی طرف سفر کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وہ چند گھنٹوں بعد یعنی کل اتوار 21 مئی کو خلا میں جانے کے لیے تیار ہیں۔
دونوں سعودی خلاباز ایک سائنسی سفر پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے لیے روانہ ہوں گے جو سعودی عرب کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ سعودی عرب کے خلا بازوں کی اس جوڑی کا خلا کا سفر مملکت کے لیے خلا کے میدان میں ایک نئے باب کا نقطہ آغاز ہے۔
اسپیس اتھارٹی نے بتایا کہ "فالکن 9" میزائل اور ڈریگن خلائی جہاز لانچنگ پیڈ ہیں جہاں سعودی خلا بازون کو AX-2 مشن کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر منتقلی کی تیاری کررہے ہیں۔
اسپیس اتھارٹی نے کہا کہ یہ سفر سعودی عرب کے خلائی تسخیر کے پروگرام کے فریم ورک کا حصہ ہے، جو 22 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس میں مائیکرو گریوٹی ماحول میں 14 اہم سائنسی تحقیقی تجربات شامل ہیں۔
تحقیق کے نتائج خلائی تحقیق اور انسانیت کی خدمت کے میدان میں مملکت کی عالمی پوزیشن کو بھی بہتر بناتے ہیں، صحت، پائیداری اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے متعدد ترجیحی شعبوں میں اثر ڈالنے میں سعودی تحقیقی مراکز کے کردار کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی طرف اہم قدم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جو سپریم اسپیس کونسل فاراسپیس کے صدر ہیں نے سعودی خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کا اپنے دفتر میں استقبال کیا تھا اور ان کے سائنسی سفر میں کامیابی اور بحفاظت واپسی کی خواہش ظاہرکی۔
-
سعودی ولی عہد کی عرب سربراہ اجلاس کے موقع پر عرب رہ نماؤں سے ملاقاتیں
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہ ...
بين الاقوامى -
جدہ اعلامیہ میں مشترکہ عرب اقدام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے: سعودی عرب
امید ہے عرب لیگ میں شام کی واپسی اس کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی: سعودی ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بشار الاسد کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم
سعودی عرب روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے: ولی عہد محمد بن سلمان
مشرق وسطی