غزہ کی پٹی میں گذشتہ اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد بھی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔
آج جمعرات کو لبنان سے اسرائیل پر سب سے زیادہ اور پرتشدد حملے دیکھے گئے جب لبنان سے حزب اللہ کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر پچاس راکٹ داغے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق لبنان کی سرحد کے قریب کئی قصبوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
شمالی اسرائیل کے بالائی الجلیل میں شلومی بستی میں سائرن بھی بجائے گئے۔
العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے گائیڈڈ میزائلوں کے داغے جانے کی نشاندہی کرتے ہیں جو شاید حزب اللہ کی قیادت کے علم یا حکم کے مطابق نہیں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ گائیڈڈ میزائل ’رضوان ایلیٹ‘ فورس کے کمانڈروں کی ہلاکت کا رد عمل ہوسکتےہیں۔
اسرائیلی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا سب سے شدید حملہ ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل کی طیاروں اور توپ خانے سے لبنان پر شیلنگ
دوسری جانب لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی آج جمعرات کو بتایا کہ اسرائیل نے ملک کے جنوب میں سرحدی علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری کی ہے۔
ایجنسی نے واضح کیا کہ اسرائیلی توپ خانے نے طیر حرفا قصبے کے مضافات میں بمباری کی جب کہ اسرائیلی طیاروں نے البستان اور یارین قصبوں کے مضافات میں العلیق کے علاقے پر گولہ باری کی۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی اسرائیل میں عرب العرامشہ میں سائرن بجنے لگے۔
حزب اللہ کا ایک جنگجو ہلاک
لبنانی حزب اللہ گروپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اس کا ایک جنگجو ہلاک ہوگیا، جس کے بعد اب تک اس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔
ادھر لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیر نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں مزید کہا کہ ایرانی وزیر اور نصر اللہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کو روکنے کے لیے ہونے والے واقعات اور کوششوں کے حوالے سے موجودہ امکانات کا جائزہ لیا۔
-
اسرائیل اور حماس جنگ بندی بہت مختصر وقت کے لیے ہونی چاہیے۔ سپین
سپین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مختصروقت کے لیے ...
بين الاقوامى -
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل کے دورے کے دوران جنگ بندی کی حمایت
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر جنگ بندی کی حمایت کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں ناکام ہو چکا ہے۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اسرائیل اپنے اہداف ...
مشرق وسطی