جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کےانخلاء کے پیچھے کیا خفیہ’کھیل کار فرما ہے‘؟
اسرائیلی فوج کے انخلاء سے فلسطینی عسکریت پسند اپنی پناہ گاہوں سے باہر نکل آئیں گے
اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے اتوار کے روز جنوبی غزہ کی پٹی سے تمام اسرائیلی فوجی دستوں کے انخلاء کے پیچھے اسرائیل کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
اخبار نے اسرائیلی فوج کے سینیر افسران کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے انخلاء سے عسکریت پسند اپنے ٹھکانے چھوڑ دیں گے۔
اسرائیلی افسران کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے انخلاء جنگی تھکاوٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ایک بڑی موجودگی غیرضروری ہے۔ نئے جنگی مقامات کی طرف پیش قدمی کیے بغیر فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
انہی ذرائع کو امید ہے کہ انخلاء سے عسکریت پسند اپنے ٹھکانے چھوڑ دیں گے
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی نے کل کہا کہ "غزہ میں جنگ جاری ہے جبکہ حماس کے اہلکار ابھی تک روپوش ہیں اور ہم جلد یا بدیر ان تک پہنچ جائیں گے"۔
انہوں کہا کہ "ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور مزید دہشت گردوں کو مارنے اور مزید عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم حماس کے بریگیڈ کو غزہ کی پٹی کے کسی بھی حصے میں کھڑا نہیں رہنے دیں گے"۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی غزہ کی پٹی سے اپنی زمینی افواج کے مکمل انخلاء کا اعلان کیا اور پوری پٹی میں کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے ایک چھوٹی فوج چھوڑ دی گئی ہے۔
-
غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی تحقیقات آسٹریلیا کے ریٹائرڈ آرمی چیف کریں گے
آسٹریلیا نے پیر کے روز ایک سابق فوجی سربراہ کو غزہ میں سات امدادی کارکنان کی ہلاکت ...
بين الاقوامى -
غزہ کے لیے ہماری امداد روک دی گئی، اسرائیل مخالف نئے اقدامات کا فیصلہ کیا: ترکیہ
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ ترک حکام نے اسرائیل کے خلاف بتدریج ...
بين الاقوامى -
حماس نے غزہ میں بطور فوجی تنظیم کام کرنا بند کر دیا: اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ایسی صورتحال تک پہنچ جائے گا جس ...
ایڈیٹر کی پسند