اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں "فوجی آپریشن" شروع کرنے اور مصر کے ساتھ سرحدی گذرگاہ کے فلسطینی کنارے کا کنٹرول سنبھالنے کے ڈیڑھ ماہ بعد اس کی افواج پورے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔
کل جمعہ کو اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کے کئی علاقوں میں زبردست دراندازی کی۔ العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق آج ہفتے کو آٹھ مختلف اطراف سے رفح میں دراندازی کی جا رہی ہے۔
محاذوں کی تفصیلات
نامہ نگار نے بتایا کہ دراندازی میں رفح کراسنگ اور صلاح الدین کوریڈور، تال زروب تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ راؤنڈ اباؤٹ، بنک آف فلسطین، صلاح الدین گیٹ اور ذو النورین مسجد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے یبنا اور عزوز محور اور انجینیرز سنڈیکیٹ کے اطراف سے بھی شہر میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔
اسرائیلی فوج ابو یونس بیکری، خولہ اسکول، علی مسجد، دارالسلام مسجد، ربع محور، 18 ویں اسٹریٹ، عزروب چکر، جعفر الطیار تک پہنچنے کے علاوہ ابو السعید محور، تل السلطان بٹالین ، تل السلطان قبرستان اور سعودی محلہ 1.2.3 سے بھی دراندازی کی۔
اسرائیلی فوج کو کینیڈا محور، اماراتی ایجنسی اسکول، عزبہ البحر کے عقبی محور کے ساتھ ساتھ السکا اسٹریٹ محور، الشباورہ میں الرحمت مسجد ،برقعہ اسٹیڈیم، ویسٹرن مارکیٹ اور سول ڈیفنس محور پر بھی حملے کیے۔
کل جمعے کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی افواج رفح میں "درست اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں" کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے فوجیوں نے حماس کے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال سرنگوں کے قریب لڑائی میں حصہ لیا۔
دریں اثنا علاقے میں فلسطینی شہریوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع پورے شہر پر اپنا قبضہ مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 مئی کو مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
-
اسرائیلی بمباری سے رفح کے علاقے میں 25 افراد جاں بحق
غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں تاہم فلسطینی وزارت صحت نے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی غزہ اور رفح پر بمباری میں مزید شدت، جنگی تیزی میں اضافہ
اسرائیلی فوج نے غزہ اور رفح میں جاری اپنی جنگ میں جمعہ کے روز مزید شدت پیدا کرتے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے کو نذرآتش کردیا
مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد ...
مشرق وسطی