کویت کا 'وسیع پیمانے پر' تیل کی دریافت کا اعلان

نئی دریافت ملک کی تین سالوں کی پوری پیداوار کے برابر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے اتوار کو کہا کہ اس نے کویتی جزیرے فیلکا کے مشرق میں النوخذہ فیلڈ میں تیل کا ایک "وسیع" ذخیرہ دریافت کیا جس کا تخمینہ 3.2 بلین بیرل ہے۔

کے پی سی کے سی ای او شیخ نواف سعود ناصر الصباح نے کمپنی کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ نئی دریافت کے ذخائر ملک کی تین سالوں کی پوری پیداوار کے برابر ہیں۔

کے پی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ تیل کے نئے دریافت شدہ کنویں کے رقبے کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 96 مربع کلومیٹر ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کنویں میں موجود ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 2.1 بلین بیرل ہلکا تیل اور 5.1 ٹریلین معیاری مکعب فٹ گیس ہے جو 3.2 بلین بیرل تیل کے مساوی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں