رفح اورغزہ میں اسرائیلی بمباری ، ایک صحافی اور اہل خانہ سمیت درجنوں فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کے حملوں میں درجنوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 30 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ غزہ جنگ میں اب تک اسرائیلی بمباری سے 161 فلسطینی صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ٹینکوں کی یلغار اور گولہ باری ہفتے کے روز مغربی اور شمالی رفح میں ہوئی جہاں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے آبادیوں کے اندر تک گھسنے کی کوشش کی۔

غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد پر واقع رفح شہر میں سات مئی سے جاری اسرائیلی فوج کی جنگ کے اڑھائی ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ اس دوران ہفتے کے روز رفح کے بڑے حصے میں ٹینکوں سے گولہ باری کی اوراس وقت بے گھر فلسطینیوں کی وجہ سے گنجان ترین بن چکے رفح شہر کی آبادی کو تاراج کرنے کی کوشش کی۔

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان ٹینک حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 فلسطینی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی بیسیوں میں بتائی گئی ہے۔ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئی جب رفح کے مغربی اور شمالی آبادی کے علاقوں میں اسرائیلی فوج ٹینکوں کی مدد سے ان آبادیوں پر حملہ آور ہوئی۔

رفح میں جاں بحق ہونے والے ان فلسطینیوں کے علاوہ غزہ کی پٹی پر بھی بمباری جاری رہی۔ غزہ کی پٹی پر جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں مقامی صحافی محمد ابو جاسر ، ان کی اہلیہ اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ صحت کے شعبے کے حکام کا کہنا ہے کہ صحافی کے گھر کواسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ہفتے ہی کے روز بمباری میں نشانہ بنایا گیا۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر کی گئی اسرائیلی بمباری سے 37 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ بمباری نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کی گئی۔ جہاں کئی منزل عمارت بمباری کا نشانہ بنائی گئی ، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ان میں دو مقامی صحافی بھی شامل تھے۔

ادھر رفح میں اسرائیل جہاں حماس کی عسکری بٹالینز کو تباہ کرنے کے دعوے کے ساتھ سات مئی سے زمینی جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ اس علاقے کے شمالی حصے میں ٹینکوں سے چڑھائی کی اورمغربی رفح کی طرف ایک پہاڑی چوٹی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس دوران حماس کے عسکری ونگ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے ، رفح میں فوج نے کارروائیاں جاری رکھیں۔ گذشتہ روز یہ کارروائیاں تل السلطان میں کی گئیں۔ مغربی رفح کے علاوہ وسطی غزہ میں کی گئیں۔ اسی طرح وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح عسکری ونگ کے جنگی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں