امریکی فورسز کی شام میں بمباری، داعش کے ٹھکانے نشانہ بنے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فورسز نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کو شام میں امریکی فورسز نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں داعش کے کئی مقامات پر موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

امریکی فورسز نے شام میں اپنے اہداف کو یہ نشانہ ایسے وقت میں بنایا ہے جب اسرائیلی فورسز فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے خلاف غزہ میں جنگ کو دوسرے سال میں داخل کر چکی ہیں اور حماس کے حامی گروپوں کو غزہ سے باہر بھی جگہ جگہ ٹارگیٹ کر رہی ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق داعش کے خلاف امریکی فورسز کا یہ حملہ گیارہ اکتوبر کو صبح سویرے ممکن بنایا گیا۔ امریکی بیان کے مطابق حملے کا مقصد داعش کی جنگی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔ تاکہ وہ امریکہ کے خلاف منظم منصوبوں کے تحت کارروائیاں نہ کر سکے۔ نہ ہی امریکی اتحادیوں، شراکت داروں اور پورے خطے میں عام شہریوں کو نشانہ بنا سکے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران امریکہ اور اس کی اتحادی ریاستوں نے درجنوں بار شام میں اس طرح کے حملے کیے ہیں۔ خود امریکی فورسز عراق اور شام دونوں جنگجووں کے خلاف حملے کر چکی ہیں۔ شام میں امریکی فورسز نے دو الگ الگ حملوں کے نتیجے میں مبینہ 37 افراد ہلاک کو کر دیا تھا۔ یہ پچھلے ماہ ستمبر کا واقعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں