اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اننتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے ۔ اتوار کے روز وزیر خارجہ نے کہا 'ان کا ملک اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ انتونیو گوتریس اس لیے ناپسندیدہ شخصیت ہیں کہ انہوں نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت نہیں کی ہے۔ ان کا رویہ یہود دشمنی اور اسرائیل دشمنی پر مبنی ہے۔'
یاد رہے کاٹز نے 2 اکتوبر کو سیکرٹری جنرل کے اسرائیل پر داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ انہوں نے ابھی تک اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت نہیں کی ہے۔ وزیر خارجہ اسرائیل ایران کی جوابی کارروائی کے بارے میں گوتریس کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
ایران نے اپنی پاسداران انقلاب کے کئی عہدیداروں، حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل کے واقعات کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کے لیے اسرائیل پر 200 بیلیسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ جس کا اسرائیل نے تباہ کن اور حیران کن جواب دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
تاہم اتوار کے روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے غم و غصے اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انتہائی مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ وہ ایک ناپسندیدہ شخصیت ہیں۔ واضح رہے اسرائیل اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے خلاف اپنی مختلف کارروائیوں کی وجہ سے پچھلے کئی ماہ سے بین الاقوامی برادری کی سطح پر سخت مذمت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ تاہم اسرائیل ان 'یو این' اداروں کے بارے میں اپنے مؤقف اور اقدامات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
-
اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کوششوں کے بعد جھڑپیں ہوئیں: حزب اللہ
لبنان کے حزب اللہ گروپ نے کہا کہ اس کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ دو بار جھڑپ ہوئی ...
مشرق وسطی -
جنوبی لبنان : اسرائیل کا حزب اللہ ممبر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیاں جاری ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں وسعت، فوجیوں کی سرحد پر حزب اللہ سے لڑائی جاری
رامیہ گاؤں کے قریب لڑائی جاری، اسرائیلی حملے میں اقوامِ متحدہ کا تیسرا امن فوجی ...
مشرق وسطی