سعودی عرب نے پرتعیش جزیرے سندالہ کا افتتاح کر دیا

ریستوراں، ہوٹلز اور کشتی رانی کے پرکشش مقامات روزانہ 2,400 مہمانوں کی میزبانی کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے عظیم الشان مستقبل آفریں شہر نیوم نے اتوار کے روز بحیرۂ احمر کے ایک پرتعیش جزیرے سندالہ کے افتتاح کا اعلان کیا جس میں ریستوراں، ہوٹل اور کشتی رانی کے مقامات شامل ہیں۔

نیوم نے سندالہ کو اپنی "اولین ظاہری نمائش" قرار دیا جو "بحیرۂ احمر کے دروازے کا کام دے گی۔ یہ یورپی، سعودی اور جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے کشتی مالکان کے لیے آسان رسائی فراہم کرے گا۔"

نیوم کے سی ای او نظمی النصر نے ایک بیان میں کہا، "سندالہ کے افتتاح کے ساتھ نیوم مملکت میں پرتعیش سیاحت کے ایک نئے دور کے لیے پرعزم ہے۔

مستقبل میں ہمارے مقامات اور پیشرفت کے وسیع پورٹ فولیو میں کیا ہو گا، نیوم کا افتتاحی مقام مہمانوں کو اس کی 'پہلی جھلک' پیش کرتا ہے۔"

بیان میں کہا گیا، سندالہ "840,000 مربع میٹر" (200 ایکڑ) پر محیط ہے" اور "2028 تک روزانہ 2,400 مہمانوں" کی میزبانی کرے گا۔

دسمبر 2022 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعلان کردہ نیوم نے کہا، سندالہ کا افتتاح نیوم کے ایک پرجوش سنگِ میل کی نشان دہی کرتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، "جزیرے کی رغبت اور کشش" کا تجربہ کرنے کے لیے مدعو کردہ مہمانوں کی پہلی لہر کا سندالہ میں خیرمقدم کیا گیا ہے۔

نیوم نے مزید کہا، "سندالہ کی تصور سے حقیقت میں تبدیلی" دو سال کی وسیع کوششوں اور کام کا نتیجہ ہے۔

"یہ سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کے سیاحتی عزائم کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور نیوم کی نئے اور دلچسپ مقامات کو تصور کرنے اور بنانے کی جو صلاحیت ہے، یہ اس کی تصدیق کرتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں