اسرائیل نے غزہ میں جنگ کا تیرہواں مہینہ مکمل ہونے کے قریب پہنچنے کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ 2 نومبر 2024 کو ہفتے کے دن تک اسرائیلی فوج نے 43214 فلسطینیوں کو قتل کر لیا ہے۔
اب تک یہ کسی بھی اسرائیلی جنگ میں فلسطینیوں کو قتل کرنے کے حوالے سے اسرائیل کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ ادھر امریکہ جس کے صدارتی انتخاب میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں نے ایک بار پھر اسرائیلی دفاع کے لیے خطے میں مزید ہتھیار اور جنگی اثاثے بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک کی فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں میں سب سے بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ فلسطینی عوام کے نسل کشی کے لیے اسرائیلی فوج نے بچوں اور عورتوں کو اپنے خصوصی ہدف کے طور پر سامنے رکھا ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 55 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ جبکہ اب تک کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے 102019 فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔
زخمیوں کی یہ تعداد بھی اسرائیل کی اب تک لڑی جانے والی کسی بھی جنگ سے زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ زخمی فلسطینی صرف غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
-
غزہ اور لبنان: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بمباری، جنگ بندی کی امید دھندلی ہو جائے گی
اسرائیل اور اس کے مقابل لڑنے والے حماس اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی امید ...
مشرق وسطی -
شمالی غزہ میں صورت حال مکمل تباہی کو پہنچ چکی ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے شمالی غزہ میں ایک سال سے زیادہ عرصے پر ...
مشرق وسطی -
مصر کی سرپرستی میں حماس اور فتح کے درمیان ملاقات، غزہ کے مستقبل پر بات ہو گی
ایک فلسطینی ذریعے نے "العربیہ" نیوز چینل کو بتایا ہے کہ فلسطینی تنظیم فتح تحریک کا ...
مشرق وسطی