اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران پر اپنی تنقید کو دہراتےہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور پوری انسانیت کے لیے ایک وجودی خطرہ ہے۔ خاص طور پر اگر اس نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو۔ اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حکام زیر زمین جوہری مقامات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ان اطلاعات کے درمیان کہ ایران نطنز کے جنوب میں ایک نئی جوہری تنصیب کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے کھڑی کی گئی کسی رکاوٹ کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے بدھ کی شام ’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور بعض مفادات کے حامل گروہوں کی جانب سے سفارت کاری کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں سب کے لیے واضح ہو گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی سروسز سبوتاژ کرنے کی کوششوں اور قتل کی سابق مثالوں کی وجہ سے ہائی الرٹ پر ہیں۔ یہ جائز ردعمل کو بھڑکانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
’’ خوف زدہ بھوت‘‘ کی تصویر
انہوں نے ایک "خوف زدہ " بھوت کے چہرے کی سیٹلائٹ تصویر کے ساتھ یہ بھی پوسٹ کیا کہ جو لوگ رائے عامہ میں ہیرا پھیری کرنا چاہتے ہیں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جھوٹے دعووں اور گمراہ کن دلائل کا سہارا لیں گے۔ جیسے خوفناک سیٹلائٹ تصاویر کا سہارا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ایران میں افزودہ یورینیم کا ہر ملی گرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل اور مسلسل نگرانی سے مشروط ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی حملے کے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ نطنز جوہری تنصیب کے ارد گرد سرنگوں کی موجودگی کی وجوہات کو واضح کرے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ دریں اثنا باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے سے روکا ہے جس سے سفارت کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
یہ بات واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی کی جانب سے سیٹلائٹ تصاویر جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نظنز کے ارد گرد ایک پرانی سرنگ کے قریب نئی گہری سرنگ کے ساتھ ساتھ نئے حفاظتی اقدامات بھی دکھائے گئے ہیں۔
-
خطرے کا مقابلہ کریں گے خواہ اکیلے رہ جائیں : نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی
اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل کے لیے ایک بڑا ...
بين الاقوامى -
اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا تاریخی موقع ضائع کر دیا تھا : رپورٹ
ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے گذشتہ سال ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا ایک ...
مشرق وسطی -
لبنان: اسلحہ اخراج کو سازش قرار دینے پر ایرانی سفیر کو طلب کرلیا گیا
لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کو طلب کیا ہے۔ ...
مشرق وسطی