حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کر دی
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز دو اسرائیلی قیدیوں کی ہفتے کی شام ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ دوں غزہ کی پٹی پر اکتوبر 2023 سے قید ہیں۔
ویڈیو میں موجود ایک اسرائیلی قیدی 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کی اس طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے۔ تاکہ اسے اور دوسرے اسرائیلی قیدیوں کو رہائی مل سکے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں ان دونوں اسرائیلی قیدیوں کی شاخت الکانا بہبوت اور یوسف ھیم کے ناموں سےظاہر کی ہے۔ یہ غزہ میں جارئ اسرائیلی جنگ کے پہلے روز سے ہی غزہ میں قید ہیں۔یہ دونوں میوزک میلے سے حماس کے عسکری ونگ نے اٹھائے تھے۔
یہ دونوں جسمانی طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔ بلا شبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل اور اب تک کی طویل مدت کی حامل ہو چکی ناکہ بندی کی وجہ سے اسرائیلی قیدی بھی خوراک وغیرہ کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
-
غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کی، پیش رفت نہیں ہوئی: حماس
حماس کے ایک وفد نے بدھ اور جمعرات کو دوحہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ غزہ کی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے ہفتے کے روز کہا کہ غزہ شہر میں ایک خیمے پر اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں جبری بھوک کا بطور ہتھیار استعمال مسترد کرتے ہیں : مصر
تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال کے پیش نظر مصر نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ ...
مشرق وسطی