ایران : منگل کے روز بعض شہریوں نے بیرون ملک فون کالز کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کئی دنوں سے انٹرنیٹ بندش کے دوران منگل کے روز ایرانی شہریوں کو ایران سے باہر موبائل فونز پر کال کرنے کی سہولت میسر آگئی۔ اس دوران بہت سے لوگوں نے امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے بھی بات کی اور خاص طور پر صحافیوں نے 'اے پی' سے رابطہ کیا۔

ان صحافیوں نے دبئی میں موجود 'اے پی' کے بیورو سے فون پر بات چیت کی اور صورتحال سے اپ ڈیٹ کیا۔ تاہم بعد ازاں 'اے پی' کی طرف سے ان کے فون نمبرز پر دوبارہ کال کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا۔

بتایا گیا ہے کہ ایرانی شہریوں کا میسج پر رابطہ کرنا بھی ابھی کار آمد نہیں ہے۔ جبکہ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی باہر کی دنیا سے رابطہ کرنا ممکن نہیں۔

ایران نے جمعرات کے روز انٹرنیٹ کو اس وقت بند کر دیا تھا جب ان احتجاجی مظاہروں میں زیادہ شدت پیدا ہوئی اور فون کالز بھی رک گئی تھیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران اس وقت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے اور اس کی یہ خواہش حملہ کرنے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہے جو اس نے ایرانی مظاہرین پر تشدد کا نوٹس لیا۔ جس میں اب تک 646 افراد مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں