سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے پاکستان کے ساتھ دو اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔
سوموار کے روز کراچی میں طے پانے والے سمجھوتوں کی مالیت 4.2 ارب ڈالر ہے جن کا مقصد برادر ملک پاکستان کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔
المرشد نے سعودی ترقیاتی فنڈ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین عزت مآب احمد بن عقیل الخطیب کی طرف سے سمجھوتوں پر دستخط کیے۔
2/2 یہ ڈپازٹ معاہدہ مضبوط اور خصوصی تعلقات کا عکاس ہے اور یہ دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2021
پہلے سمجھوتے کے تحت مملکت کی جانب سے اسٹیٹ بینک پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی رقم جمع کرائی جائے گی۔ اس کا مقصد غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو سہارا دینا اور کرونا کی وباء کے معیشت پر اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ہے۔
اس سمجھوتے پر پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو نے دستخط کیے۔ کراچی میں پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر میں ہونے والی دستخط کی تقریب میں کراچی میں سعودی قونصل جنرل بندر بن فہد الدائل بھی موجود تھے۔
دوسرا سمجھوتا 1.2 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔ اس کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے لیے فنڈنگ کو مملکت کی جانب سے سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سمجھوتے پر پاکستانی وزیر معیشت عمر ایوب خان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو نے اسلام آباد میں وزارت معیشت کے صدر دفتر میں دستخط کیے۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے کہا کہ "آج ان دو سمجھوتوں پر دستخط خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر کیے گئے۔
یہ دونوں سمجھوتے مملکت سعودی عرب کی جانب سے سعودی ترقیاتی فنڈ کے ذریعے جمہوریہ پاکستان کے لیے پیش کی جانے والی سپورٹ کا حصہ ہیں۔ سعودی ترقیاتی فنڈ اپنے قیام کے بعد سے اب تک پاکستان کو 3 پیکج فراہم کر چکا ہے جس کی مجموعی مالیت 33.3 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کا مقصد تعلیم ، صحت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں 23 منصوبوں پر عمل درامد کرنا ہے۔
علاوہ ازیں 20 ترقیاتی قرضے بھی پیش کیے گئے جن کی کُل مالیت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ان کا مقصد توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کے سیکٹروں میں منصوبوں کی فنڈنگ ہے۔ اسی طرح سعودی ترقیاتی فنڈ نے سعودی برآمدات پروگرام کے ذریعے 12 مختلف مواقع پر 4.7 ارب ڈالر سے زیادہ کی سپورٹ فراہم کی"۔
-
سعودی عرب کے تیل سمیت مالی پیکج بحالی کی سمری پاکستانی کابینہ سے منظور
سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے 3 ارب ڈالر اور 1.2 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی ...
پاكستان -
سعودی عرب کی تعمیرکردہ دوحسین مساجد تحفے میں پاکستانیوں کے سپرد
مملکت سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کونوتعمیرشدہ دو خوب صورت مساجد تحفے میں دی ...
پاكستان -
پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں: وزیراطلاعات
بلوچستان میں شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم
پاكستان