اسلام امن کا مذہب ہے، عدم برداشت، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں: آرمی چیف
"کسی بھی مذہب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو سکتی"
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے، عدم برداشت اور انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر سے مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت صدر بشپ چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر عازد مارشل نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی مسیحی برادری کے ملکی ترقی میں کردار کو سراہا، معیاری تعلیم کے فروغ، صحت اور خیراتی اداروں کی خدمات میں بھی مسیحی برادری کے کردار کی تعریف کی، وطن کے دفاع کے لئے بھی مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔
جنرل عاصم منیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد اور ترقی یافتہ پاکستان کی سوچ پر عمل پیرا ہونے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے، کسی بھی مذہب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری کے ارکان نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا، ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا، آرمی چیف کے جذبہ کو اقلیتوں کے لئے قابل دید قرار دیا، ملکی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں برداشت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر بھی آرمی چیف کی تعریف کی۔
-
آرمی چیف جنرل عاصم کی سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ...
پاكستان -
اندورنی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو خوف اور ...
پاكستان -
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی کل جمعرات کو ...
مشرق وسطی