پاکستانی باپ بیٹے کی جوڑی نے 'کسی شخص کےگرد چڑھنے' کاتیزترین گنیزورلڈ ریکارڈ بناڈالا
عرفان محسود پہلے ہی سو گینز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں
پاکستان کے متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزاز یافتہ عرفان محسود اور ان کے بیٹے سفیان محسود نے اس سال تیز ترین وقت کے ساتھ کسی شخص کے گرد چڑھنے (کلائمب اراؤنڈ) کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ بات ایوارڈز کی ویب سائٹ پر بتائی گئی۔
شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک مکسڈ مارشل آرٹ ایتھلیٹ محسود نے رواں ماہ 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے اولین پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس جون میں انہوں نے اپنے بیٹے سفیان کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا جس سے بھارت کے گوکلناتھ اور ایم وی ارجن پریان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ نے کہا، "کسی شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت سات اعشاریہ آٹھ سات سیکنڈ ہے اور یہ کامیابی عرفان محسود اور سفیان محسود (دونوں پاکستانی) نے ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان میں 19 جون 2024 کو حاصل کی۔ عرفان ایک سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزاز یافتہ ہیں۔"
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ محسود نے سب سے زیادہ پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیک، سکواٹ تھرسٹس، سٹیپ اپس، گھٹنے کے وار، کہنی کے وار، سائڈ جمپ اور ہائی جمپ کے ریکارڈ بنائے ہیں۔
اطالوی ویٹ لفٹر مارسیلو فیری نے ایک منٹ 32 سیکنڈ تک اپنے پیر سے 40 پاؤنڈ وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اسے محسود نے تین منٹ اور 20 سیکنڈ کے لیے اتنا ہی وزن اٹھا کر توڑا۔
محسود اب تک 16 ممالک کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان اور شام شامل ہیں۔ انہیں 2023 میں صدارتی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
آل پاکستان ایم ایم اے کے صدر بابر راجہ نے اس ماہ کے شروع میں عرب نیوز کو بتایا، "عرفان محسود اولین پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کیے ہیں۔ وہ جس ضلع سے تعلق رکھتے ہیں وہاں عوام کے لیے کوئی قابلِ توجہ شے نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی ایم ایم اے میں ایک کھلاڑی کے طور پر بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔"
راجہ نے کہا کہ آل پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن محسود کو باڈی میں سینئر کردار دینے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ دوسرے لوگ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں۔
-
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع
شان مسعود کا ہوم گراؤنڈ پر بطور کپتان پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ...
پاكستان -
آئی ایم ایف سے ستمبر میں سات ارب ڈالر کی رقم ملنے کی امید ہے: وزیر خزانہ پاکستان
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے ...
پاكستان -
بونا راست: اوورسیز عرب ممالک سے کم لاگت میں رقوم پاکستان بھجوا سکیں گے
منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ ہو گا، ترسیلات زر میں اضافہ اور
کاروبار کو فروغ ...
پاكستان