فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بدھ کو بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی وفد کے ہمراہ جاری ثالثی کوششوں کے تحت تہران پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر فوٹو
آئی ایس پی آر فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل کا یہ دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور اسی سلسلے میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں