سعودی لڑکیوں میں غیر ملکیوں سے شادی کا رواج چل نکلا
اس سال 48 پاکستانی مردوں نے بھی سعودی خواتین سے شادی رچائی
سعودی عرب کی شہری 44 خواتین اس سال امریکی اور یورپی شہریوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ عرب اخبار 'الوطن' کے مطابق اس سال 1234 سعودی خواتین غیر ملکیوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
یاد رہے کہ سعودی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی سے متعلق اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ دو برس قبل جاری کی گئی تھی۔ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی خواتین سے شادی کرنے والے سب سے زیادہ غیر سعودی شہریوں میں یمنی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس سال 505 یمنی مردوں کی سعودی خواتین سے شادی ہوئی۔ رپورٹ ہی کے مطابق 152 کویتی، 118 شامی، 85 مصری، 59 اماراتی، 49 فلسطینی جبکہ 48 پاکستانی مرد ایسے تھے کہ جنہوں نے اپنے لئے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی رفیقہ حیات کا انتخاب کیا۔
مغربی ملکوں میں امریکی اور کینیڈا کے 17 مرد شہریوں نے سعودی خواتین کے ساتھ نکاح کیا جبکہ 27 یورپی ملکوں سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات سعودی دوشیزاؤں کے شوہر بنے۔
-
سعودی عرب میں 107 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادی
سعودی عرب کے شہر ریاض میں 107 معذور افراد اجتماعی شادی کی ایک خوش کن تقریب میں ...
ایڈیٹر کی پسند -
5000 ہزار ریال میں 39 سعودی جوڑوں کی اجتماعی شادی
'وٹس آپ' نے نوجوان کی تجویز کو تحریک بنا دیا
مشرق وسطی -
سعودی عرب :شادی کا تربیتی پروگرام متعارف کرانے کا اعلان
سعودی حکومت نے مملکت میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے شادی کا ایک ...
ایڈیٹر کی پسند -
جدہ میں سعودی نوجوان جوڑے کی غیر روایتی شادی
ٹریڈ سینٹر کا افتتاح، سعودی نوجوان کا بیاہ
بين الاقوامى -
شادی کی سالگرہ پر سعودی خاتون کا شوہر کو بیش قیمت گاڑی کا تحفہ
'خاوند کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے 90 ہزار ریال دے دیے'
ایڈیٹر کی پسند -
"میری شب عروسی اندھیر ہونے سے بچائیں"
شادی کی رات سعودی دولہا کی محکمہ شہری دفاع کو کال
ایڈیٹر کی پسند