نائیجیریا کے نائب صدر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ
افریقی ملک نائیجیریا کے نائب صدر ہفتے کے روز ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران بال بال بچ گئے۔
نائیجیرین نائب صدر کے ترجمان لاولو اکاندی نے ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کی نائب صدر یمی اوسینباگو کا ہیلی کاپٹر کوجی ریاست میں دورے کے دوران فنی خرابی کے بعد ہنگامی طور پر اتارا گیا تاہم اس میں نائب صدر اور عملہ سب محفوظ ہیں البتہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نائب صدر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادار کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے اس حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایک مقامی فوٹو جرنلسٹ کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
ادھر نایب صدر اوسینباگو نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم امن وعافیت کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے عملے نے بہت احتیاط کے ساتھ ہمیں اور خود کو حادثے سے بچا لیا۔
-
عسیر کے ڈپٹی گورنر ہیلی کاپٹر کریش میں جاں بحق
سعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن کا ہیلی کاپٹر یمن ...
بين الاقوامى -
مسیسیپی میں فوجی طیارہ کریش، 16 امریکی میرینز ہلاک
امریکا کی جنوبی ریاست میں میرین کور کا فوجی طیارہ گرنے سے 16 فوجی ہلاک ہو گئے۔ ...
بين الاقوامى -
سعودی خاندان ایک ہی دن میں دُہرے صدمے سے دوچار
ایک کی خودکشی، دوسرے کی ہیلی کاپٹر کریش میں شہادت
بين الاقوامى -
امریکی طیارہ کرغزستان اور کارخستان کی سرحد پر گر کر تباہ
کریش ہونے والا جہاز امریکی بیس سے ایندھن لیکر جا رہا تھا
بين الاقوامى -
روسی مسافر طیارہ دہشت گردی سے نہیں گرا: امریکا
کریش سے متعلق مصر، روس اور کمپنی کے متضاد بیانات
بين الاقوامى -
کریش ایرانی طیارے میں القدس یونٹ کی عبرانی مترجم کون تھیں؟
گذشتہ سوموار کو ایران کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ ایران کے سرکاری موقف کے ...
مشرق وسطی