گذشتہ برس اور رواں سال کے آغاز کے دوران امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات غیر معمولی حد تک کشیدہ ہو گئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا اور ان پر منشیات سے جڑے ایک بین الاقوامی گینگ کی قیادت اور امریکی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ اختلاف ابتدا میں اقتصادی پابندیوں اور سخت بیانات تک محدود رہا، تاہم عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق معاملہ بڑھتے بڑھتے وسیع فوجی حملوں اور ہفتے کے روز مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری تک جا پہنچا۔
تاریخی اختلافات اور ٹرمپ کی سخت پالیسی
ٹرمپ اور مادورو کے درمیان اختلافات کی جڑیں کئی برس پرانی ہیں، تاہم سنہ 2025ء سے یہ تنازع غیر معمولی طور پر شدت اختیار کر گیا۔
سنہ 2019ء میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپوزیشن رہنما خوان گوایدو کو وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کیا، جس کے بعد مادورو نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے اور واشنگٹن کو اپنی حکومت کے خلاف بغاوت کا سرپرست قرار دیا۔
مباشر من #قناة_العربية | #ترمب: القبض على #مادورو وزوجته وترحيلهما جوا إلى خارج #فنزويلا https://t.co/DMj1RiyKvT
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) January 3, 2026
بعد ازاں امریکی انتظامیہ نے دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے مادورو کی گرفتاری پر انعامی رقم بڑھا کر پچاس ملین ڈالر کر دی اور ان پر منی لانڈرنگ اور منشیات اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے۔ یہ اقدام کسی برسر اقتدار صدر کے خلاف غیر معمولی تصور کیا گیا۔
بحیرہ کیریبین میں عسکری دباؤ
سنہ 2025ء کے دوران امریکہ نے بحیرہ کیریبین میں وینزویلا کے ساحلوں کے قریب اپنی عسکری موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا، جس میں طیارہ بردار بحری جہاز، جنگی کشتیاں اور انفنٹری بریگیڈز کی تعیناتی شامل تھی۔ مبصرین نے اس پیش رفت کو وینزویلا کی حکومت کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا۔
اسی دوران واشنگٹن نے ان جہازوں پر حملے کیے جن پر منشیات کی ترسیل کا الزام تھا، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس صورتحال نے یہ سوال بھی کھڑا کیا کہ آیا یہ کارروائیاں واقعی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے تھیں یا مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش۔
ٹرمپ اور مادورو کی فون کال
تاہم اکیس نومبر سنہ 2025ء کو ٹرمپ اور مادورو کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطہ ہوا جو پندرہ منٹ سے زیادہ جاری نہ رہا۔ اس گفتگو میں امریکی صدر نے مادورو کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے بدلے اقتدار چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
Maduro is NOT the President of Venezuela and his regime is NOT the legitimate government. Maduro is the head of the Cartel de Los Soles, a narco-terror organization which has taken possession of a country. And he is under indictment for pushing drugs into the United States.
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) July 27, 2025
مادورو نے اس پیشکش کے جواب میں اپنی اور اپنے خاندان کے لیے قانونی معافی اور امریکی پابندیاں ختم کرنے کی شرط رکھی، جسے ٹرمپ نے مسترد کر دیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے مادورو کو وینزویلا چھوڑنے کے لیے ایک مہلت بھی دی، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کوئی معاہدہ نہ ہو سکا، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
امریکی پابندیاں اور اقتصادی دباؤ
عسکری اقدامات کے ساتھ ساتھ امریکہ نے دسمبر سنہ 2025ء کے اختتام پر وینزویلا کی تیل کمپنیوں اور چار آئل ٹینکروں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔ واشنگٹن کا مؤقف تھا کہ یہ ادارے مادورو حکومت کی حمایت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد اسمگلنگ کے راستے بند کرنا اور مادورو کو تیل اور مالی وسائل سے حاصل ہونے والی صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔
فوجی حملے اور مادورو کی گرفتاری
بالآخر تین جنوری سنہ 2026ء کو امریکہ نے وینزویلا میں وسیع فضائی حملوں کا اعلان کیا، جن میں دارالحکومت کاراکاس اور اہم فوجی اڈے شامل تھے۔ واشنگٹن نے ان حملوں کو مادورو حکومت کے خلاف کارروائی میں شدت قرار دیا۔
اسی تناظر میں ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ امریکی فورسز نے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو منشیات اور دہشت گردی کے نظام کے خلاف ایک بڑی مہم کا حصہ قرار دیا۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں ڈرامائی شدت کی علامت سمجھا جا رہا ہے، جہاں وینزویلا امریکہ پر غیر قانونی فوجی جارحیت کا الزام لگا رہا ہے، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔
-
وینزویلا پر امریکہ کا حملہ، ٹرمپ کا صدر مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کرنے کا اعلان
کراکس کا امریکہ پر جارحیت کا الزام، صدر اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کے ثبوت ...
بين الاقوامى -
زیرِ زمین محفوظ پناہ گاہ میں مقیم وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کیسے گرفتار کیا گیا؟
امریکی ڈیلٹا فورسز نے وینزویلا کے سب سے بڑے فوجی کمپلیکس سے مادورو اور اہلیہ کو ...
بين الاقوامى -
امریکی بحریہ کا لکڑی سے تیار کردہ پہلا طیارہ بردار جہاز جسےجاپانیوں نے تباہ کر دیا
سال 1942 میں USS لانگلی پر حملے کے واقعے میں 16 امریکی بحری جہاز کے عملے کے افراد ...
بين الاقوامى