امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ویٹیکن کے پوپ لیو چہارم کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس کے بعد پوپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر کے ساتھ کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔
انگولا جانے والے طیارے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے افریقی دورے کے دوران دیے گئے بیانات کو پیر کے روز امریکی صدر کی جانب سے کی گئی سخت تنقید کا ردعمل سمجھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ "اس معاملے کو اس طرح سمجھا گیا جیسے میں صدر کے ساتھ دوبارہ بحث شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، جبکہ ایسا کرنا میرے مفاد میں بالکل نہیں ہے"۔
I am grateful to Pope Leo for saying this. While the media narrative constantly gins up conflict–and yes, real disagreements have happened and will happen–the reality is often much more complicated.
— JD Vance (@JDVance) April 18, 2026
Pope Leo preaches the gospel, as he should, and that will inevitably mean he… https://t.co/SxWCKyhDSj
انہوں نے مزید کہا کہ "دو دن قبل (شمال مغربی کیمرون میں) امن کی دعا کے دوران کی گئی تقریر دو ہفتے قبل لکھی گئی تھی، یعنی ٹرمپ کی تنقید سے بہت پہلے کی تھی"۔ ان کا اشارہ اپنے اس جملے کی طرف تھا کہ "دنیا کو مٹھی بھر جابروں نے تباہ کر دیا ہے"۔
’میں پوپ کا شکر گزار ہوں‘
دوسری طرف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اتوار کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پوپ کے کلام پر ردعمل دیتے ہوئے اس وضاحت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "میں پوپ لیو کا یہ کہنے پر شکر گزار ہوں۔ اگرچہ میڈیا کا بیانیہ مسلسل ماحول کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور حقیقت میں اختلافات ہوتے بھی رہیں گے، مگر حقیقت اکثر اوقات بہت زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے"۔
واضح رہے کہ جے ڈی وینس نے اس سے قبل بالواسطہ طور پر پوپ کے تبصروں پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مذہبی رہنماؤں کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 اپریل کی رات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر پوپ کی امن کی دعوت پر تنقید کی تھی۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب 28 فروری سنہ 2026ء کو ایران کے ایک طرف اور دوسری طرف امریکہ اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ شدت اختیار کر چکی تھی۔ امریکی صدر نے پوپ لیو پر جرائم کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے اور بائیں بازو کے ساتھ قربت کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں جو اپنے انتخاب کے لیے ٹرمپ کے مرہون منت ہیں۔
-
متنازع تصویر حذف کرنے کے بعد ٹرمپ کی پوپ پر دوبارہ تنقید شروع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویٹی کن کے سربراہ پوپ لیو چہار دہم پر اپنی تنقید دوبارہ ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کی وڈیو... جس میں ایران جنگ، پوپ اور ایک ڈلیوری خاتون کا تذکرہ یکجا
یہ منظر بخشش (ٹپس) پر ٹیکس عائد نہ کرنے کی پالیسی کی تشہیر کے مقصد سے پیش کیا ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ کی کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم پر سخت تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوپ لیو چہاردہم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى