واٹس ایپ ویڈیو اور وائس کال فیچرز یو اے ای میں اچانک بحال ہو گئے
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے شہریوں میں اُس وقت اچانک خوشی کی لہر دوڑ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ویڈیو اور وائس کال فیچرز بحال ہوگئے ہیں۔
یو اے ای میں واٹس ایپ سمیت کسی بھی کمپنی کو ویڈیو اور وائس کالز کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں اور وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کو استعمال کرتے ہوئے کی جانے والی ویڈیو اور وائس کالز بلاک تھیں۔
جب یو اے ای کے شہریوں کو معلوم ہوا کہ اب وہ واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو کالز بھی کرسکتے ہیں تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس خوشخبری کو شیئر کیا تاکہ کوئی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے محروم نہ رہ جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے مذکورہ فیچرز بحال ہونے کے بعد یو اے ای کے شہری اتصالات اور دیگر نیٹ ورکس پر ویڈیو کالز کرنے کے اہل ہوگئے جب کہ وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔
یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے یہ فیچر مستقل طور پر بحال ہو گئے ہیں یا پھر کچھ دنوں بعد بند ہو جائیں گے کیوں کہ وی او آئی پی سروسز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان فیچرز کے بحال ہونے کے حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
-
قطر: وٹس اپ پر دھمکیاں دینے پر عورت کو جیل کی سزا
قطر میں ایک عدالت نے ایک عورت کو موبائل فون ایپلی کیشن وٹس اپ کے ذریعے ایک مرد کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
یو اے ای میں وٹس اپ پر گالم گلوچ کی بھاری سزا
مخالفت پر ڈھائی لاکھ درھم جرمانہ، قید اور ملک بدری
مشرق وسطی -
ایرانی صدر نے ''وٹس آپ'' پر پابندی مسترد کردی
ایرانی صدر حسن روحانی نے انٹرنیٹ پر مقبول عام پیغام رسانی کے اطلاق ''وٹس آپ'' پر ...
بين الاقوامى -
7000 درہم کے عوض 'وٹس اپ' پر امتحانی پرچہ لیک
امتحان میں موبائل فون کے استعمال کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود 'علمی سرقے' کے ...
مشرق وسطی -
'وٹس اپ' پر خفیہ معلومات ظاہر کرنے پر اسرائیلی فوجی گرفتار
اسرائیلی ملٹری پولیس نے تین فوجیوں کو خفیہ معلومات 'وٹس ایپ' کے ذریعے افشا کرنے کے ...
مشرق وسطی -
سعودی بلدیاتی انتخاب: کڑے ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی
مخلوط کارنر میٹنگز اور خواتین کے لئے وٹس اپ کے استعمال کی ممانعت
مشرق وسطی