سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں فوری اٹھائی جائیں۔ تاکہ شام کی ترقی کے لیے خواہش و کوشش کو کامیابی مل سکے۔
انہوں نے کہا 'شام کے خلاف بین الاقوامی برادری کی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کر دینا چاہیے۔ تاکہ برادر ملک شام کی ترقی کے ارادے کامیاب ہو سکیں۔'
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی دارالحکومت ریاض میں شام کے بارے میں ہونے والے ایک اجلاس کے اختتام پر کیا ہے۔ اس اجلاس میں سعودی عرب کے دارالحکومت میں عرب ممالک اور یورپی ممالک کے سفارتکاروں نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شام میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داریوں پر غور کیا۔
واضح رہے 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد برسر اقتدار آنے والی نئی شامی انتظامیہ پہلے ہی یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ شام پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ شام کی طرف فنڈز کا بہاؤ ممکن ہو سکے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے شام کی نئی قیادت کی طرف سے لیے گئے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کیا اور شام میں دہشت گردی کے خلاف کمٹمنٹ کے اظہار کی تعریف کی۔
ریاض میں ہونے والے اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر بھی زور دیا کہ شام میں انسانی بنیادوں پر اشیاء کی ترسیل کو جاری رکھا جائے اور شامی ریاست کے استحکام کے لیے کوششوں اور ترقی کے لیے اقدامات میں مدد دی جائے۔ تاکہ ایک ایسا ماحول ممکن ہو سکے جس میں شام سے باہر گئے لاکھوں شامی عوام واپس آسکیں۔
-
تونس: سعودی عرب کی فنڈنگ سے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ
تونس کے دو شہروں سبیبہ اور الجم میں سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے قرض سے دو ...
بين الاقوامى -
لبنان کے لیے سعودی عرب کے نمائندے شہزادہ يزيد بن فرحان سے متعلق اہم معلومات
"وہ خاموشی سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ... وہ اپنے کام کو مہارت اور سکون سے ...
مشرق وسطی -
اولین سرکاری دورہ سعودی عرب کا ہو گا: لبنان کے نئے صدر کا بیان
ہفتے کے روز لبنانی ایوانِ صدر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان کے مطابق لبنان ...
مشرق وسطی