اسرائیل: وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو کیخلاف فوجداری تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ کے خلاف فوجداری نوعیت کے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم اس سے پہلے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ ملک کے اندر وہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر رہے ہیں۔

اب نیتن یاہو کی اہلیہ اور اسرائیل کی خاتون اول سارا نیتن یاہو کے خلاف بھی اٹارنی جنرل نے ایسے وقت میں تحقیقات کی اطلاع دی ہے جب خبریں آ چکی ہیں کہ سارا یاہو امریکی خاتون اول کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منگل کے روز عشائیہ کریں گی ۔

واضح رہے نیتن یاہو اتوار کے روز ہی واشنگٹن کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق سارا یاہو کے خلاف 'کرمنل انویسٹی گیشن' شروع کی گئی ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس کا ذکر ایک رکن پارلیمنٹ کے نام ایک خط میں بھی کیا ہے، یہ خط اسی رکن پارلیمنٹ کو لکھا گیا ہے جس نے الزام عاید کیا ہے کہ سارا یاہو اپنے شوہر کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں ایسی جعل سازی کی جو مقدمات پر اثر انداز ہونے کی مجرمانہ کوشش کے ذمرے میں آتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں