اتوار کی شام بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے روانگی ہال میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب دو مسافر لائن میں کھڑے ہونے پر جھگڑ پڑے۔ ان میں سے ایک نے کچھ اور لوگوں کو مددکے لیے بلایا جس کے بعد جھگڑا مزید پھیل گیا۔ آپس میں الجھنے والے مسافروں نے ایک دوسرے کو لاتیں اور مکے مارے جب کہ ایک اور مسافر نے جھگڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
ہوائی اڈے کے سکیورٹی اہلکاروں نے جھگڑا کرنے والوں کو الگ کرنے کے لیے مداخلت کی اور تنازعہ کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے بعد وزیر داخلہ اور بلدیات احمد حجار نے ہوائی اڈے کے سکیورٹی کے سربراہ سے کہا کہ وہ واقعے کی فوری تحقیقات کریں تاکہ متعلقہ ذمہ داریوں کا تعین کیا جا سکے۔
کئی مقامی نیوز ویب سائٹس نے بعد میں انکشاف کیا کہ یہ واقعہ تین افراد کی طرف سے لائن کودنے اور قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آیا۔ جس پر مسافروں اور ائیرپورٹ ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ دو سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی۔ سکیورٹی حکام کی مداخلت سے جھگڑا کرنے والے دونوں ملزمان کو قابو کرلیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ک تفتیش کے لیے الرحینیہ پولیس سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے۔
-
لبنان : امریکی نمائندے کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر لبنانی حکومت سے تبالہ خیال
لبنان کے حکام نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق ...
مشرق وسطی -
عرب لیگ : لبنان اور شام میں اسرائیلی حملے عدم استحکام کی کوشش ہیں
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان اور شام میں عدم ...
مشرق وسطی -
لبنان : اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس رہنما اپنے دو بچوں سمیت ہلاک
اسرائیل نے آج جمعے کو علی الصبح جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک رہائشی فلیٹ کر ...
مشرق وسطی